اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کے خلاف جنگی جرائم جاری ہیں
اقوام عالم سے فوری طور پر اسرائیل کو فلسطین کے خلاف کاروائیوں سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں : مشترکہ بیان
کمالیہ( ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سیاسی و سماجی شخصیات رائے عمر حیات خاں منج اور رانا جاوید نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے مظالم سے لاکھوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کے خلاف جنگی جرائم جاری ہیں۔ خوراک ادویات بنیادی ضروریات زندگی تک سے نہتے فلسطینی محروم ہیں۔ غزہ کا محاصرہ، شہریوں کے پینے تک کا پانی بند کرکے انہیں پیاس سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خوراک کی فراہمی کے امکانات کو ہر طرف سے محاصرہ سخت کر کے ختم کر دینا نہایت قابل مذمت ہے۔ غزہ میں بمباری سے بے گناہ نہتے فلسطینی خواتین بچےّ اور عام شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ اسرائیل کا فلسطین پر ظلم و بربریت انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ فلسطین پر ظلم اور بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں کیا انہیں نظر نہیں آرہا جو ظلم فلسطین کے مظلوم طبقہ پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام عالم کو فوری طور پر اسرائیل کو فلسطین کے خلاف کاروائیوں سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔