کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں MS ڈاکٹر عدیل عارف صاحب کی سربراہی میں 8 مئی انٹرنیشنل تھیلیسیمیا ڈے کے حوالے سے تھیلیسیمیا آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب تھیلیسیمیا اینڈ ادر جنیٹک ڈس آرڈرز پریوینشن اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (PTGD) کے ڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسر محمد فیصل نے تھیلیسیمیا کے حوالے سے آگاہی دی۔ پنجاب تھیلیسیمیا اینڈ ادر جنیٹک ڈس آرڈرز پریوینشن اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (PTGD) کے تحت پنجاب بھر میں تھیلیسیمیا اور دیگر موروثی بیماریوں سے بچاؤ اور خاتمے کی مکمل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
1۔ جن میں جینیاتی مشاورت،
2۔ شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ،
3۔ فیملی سکرینگ،
4۔ تشخیص قبل از پیدائش،
5۔ ڈی۔این۔اے لیب جیسی سہولیات شامل ہیں۔ سیمینار اور واک میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز اور ڈسٹرکٹ مینیجر انفیکشن کنٹرول پروگرام محمد وسیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ٹی ایچ کی ہسپتال ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک مورثی بیماری ہے اگر خاندان میں کسی کو تھیلیسیمیا ہو تو شادی سے پہلے ٹیسٹ لازمی کروائے جائیں اور یہ سہولت حکومت کی طرف سے فری فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سول سوسائٹی اور علماء کرام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔