خیبر ایجنسی میں وادی تیرہ اور افغان بورڈر پر پاکستانی فوج کا آپریشن کا اعلان

اسلام آباد نئی آواز ( نامہ نگار ) پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ملک کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں تیراہ کی وادی راجگُل میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر شائع کیے جانے والے پیغام کے مطابق اس آپریشن کا مقصد خیبر ایجنسی کے بلند و بالا پہاڑی علاقوں اور ہر موسم میں استعمال ہونے والے دروں میں شدت پسندوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں