اپوزیشن کا سڑکوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں بھی پریشر ، وزیر اعظم کی نا اہلی کے متعلق درخواست دائر

اسپیکر ایاز صادق کے پاس وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کا ایک اور ریفرنس آ گیا۔

اسلام آباد ( نئی آواز نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے  وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حوالے کیا۔ ریفرنس 162 صفحات پر مشتمل ہے،۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب وزیراعظم نواز شریف رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں رہے۔ نا اہلی رہفرنس میں پانامہ لیکس کو بنیاد بنایا گیا ہے۔اسپیکر سے درخواست کی ہے اپنی آئینی ذمہ داری شفاف طریقے سے انجام دیں۔  ریفرنس میں جو ثبوت اور شواہد شامل کیئے ہیں وہ نواز شریف کو نا اہل ثابت کرنے کے لیئے کافی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں