کمپیوٹر رائز نظام کی بدولت زمینوں کے نسل درنسل چلنے والےمقدمات کا خاتمہ جائے گا : سید قطب علی شاہ

20-8-2016 Adlr ali babaپیرمحل  نئی آواز(رانامحمد اشرف سے ) ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کا اے سی پیرمحل کے ہمراہ اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ اراضی سنٹر پیرمحل میں انتقالات فرد ملکیت سمیت تمام امور کو چیک کیا سائلین کو فرد ملکیت30منٹ اور انتقالات رجسٹری کا مرحلہ 45منٹ کے دورانیہ میں سروس مہیا ہونے سمیت اراضی کے کمپیوٹرائز ہونے سے ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات ملی عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں عوام کو آگاہی نہ ہونے اور محکمہ مال کی طرف سے ریکارڈ میں خامیوں کے باعث کچھ مشکلات پیش آرہی ہے غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر کی محمد حسین سروس سنٹر انچارج کے ہمراہ ایم پی اے اور ایم این اے کو بریفنگ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات پر ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابانے حافظ محمد نجیب اے سی پیرمحل کے ہمراہ اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ کرکے اراضی سنٹر پیرمحل کے مکمل شعبہ جات کو چیک کرتے ہوئے ریکارڈ روم کو چیک کیا اراضی سنٹر میں موجود سائلین سے فرد ملکیت جاری کرنے کے بارے میں دریافت کیا اراضی سنٹر پیرمحل میں آنے والے سائلین کی طرف سے عملہ کی کارکردگی بہترین اور معیاری ہونے پر عملہ کو عوام کو بہتر سے بہتر معیاری خدمت فراہم کرنے کی ہدایات کی اور موقع غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر نے ایم پی اے او ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کو بتلایاکہ لینڈ ریکارڈ پیرمحل میں آنے والے ہر فرد کا کام روزانہ کی بنیاد پر مکمل کررہے ہیں سائلین کو فرد ملکیت30منٹ اور انتقالات رجسٹری کا مرحلہ 45منٹ کے دورانیہ میں سروس مہیا کیے ہوئے ہیں اوسطاً 80سے90فرد جاری جبکہ 30کے قریب اوسطاً انتقالات ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا نئے نظام کے آنے سے عارضی طورپر کچھ مشکلات پیش آرہی ہے جس کی بنیادی وجہ صدیوں سے چلنے والا پرانا نظام ہے جس میں کم لوگوں کی بجائے غیر متعلقہ لوگوں کو اپنے ساتھ لاکر سارا سارادن انتقال رجسٹری کے لیے افسران کے انتظار میں بیٹھے رہنا معمولتھا مگر اب آسان اور ون ونڈ وپراسس کے تحت متعلقہ افراد کی فراہمی پر ہی انتقال رجسٹری ہونے سے وقت کی بچت سمیت عوامی اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے عوام کا بڑھتا ہوارش عوام کے لینڈ ریکار ڈ پر اعتماد کی بہترین مثال ہے عوام کو انتظار سے بچنے سے ٹوکن سسٹم کا اجراء کیا ہے جس کے تحت ہر اس شخص کو اپنی باری پر انتقال رجسٹری کی منتقلی اور فردملکیت کی فراہمی جلد سے جلد دی جاتی ہے عوام کی سہولت کے لیے تحصیل لینڈریکارڈ کے اندر سائلین کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ انتظار گاہ موجود ہے جس سے پٹواری کلچر میں زمین پر بیٹھنے سے جو سائلین کی عزت مجروح ہوتی تھی اس سے نجات ملی انہوں نے کہا اراضی کے کمپیوٹرائز ہونے سے مینوئل سسٹم سے کمپیوٹرائز سسٹم کی طرف ریکارڈ آنے سے عوام کو کافی مشکلات ہوئی ریکارڈ کمپیوٹر ائز کرتے وقت صدیو ں سے رائج مینوئل سسٹم میں شامل غلطیوں کا خمیازہ کمپیوٹرائز سسٹم کو بھگتنا پڑا انشاء اللہ آنے والے وقت میں عوام کو ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات مل گئی بلکہ عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں عوام کو آگاہی نہ ہونے کے باعث کچھ مشکلات پیش آرہی ہے غلطیوں سے پاک لینڈریکارڈ سے مستقبل میں پیچیدگیوں سے نجات ملنے سمیت ہر قسم کی جعل سازی ٹمپرنگ سے نجات حاصل ہوگی بلکہ زمینوں کے نسل درنسل چلنے والے کیسز کا خاتمہ بھی ہوگا انہوں نے کہا جمع بندیوں میں غلطیو ں کی بھرمار اور سکین کرواتے وقت سنگین غلطیوں کے باعث لینڈر یکارڈ سروس کو شروع کرنے میں سخت مشکلات آئی مگر قلیل مدت میں جمع بندیوں کو کمپیوٹرائز کرتے ہوئے جو بھی ریکارڈ میں غلطیاں تھیں ان کو درست کررہے ہیں جس سے آنے والے وقت میں نہ صرف لاکھوں کروڑوں روپے کی اراضی کا ریکارڈ محفوظ ہوگیا بلکہ جعل سازی ٹمپرنگ سے بھی نجات ہوگی نسل درنسل چلنے والے کیسز کا خاتمہ بھی ہوگا ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات ملی عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی اس موقع پر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابانے عملہ وافسران کی کارکردگی کو سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں