پیر محل پولیو مہم اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کا لوگوں سے بڑھ چرھ کر حصہ لینے کی اپیل

پیرمحل نئی آواز  (رانامحمد اشرف سے ) پولیو ویکسیئن کے دوقطرے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچاسکتے ہیں بچوں کو پولیو سےPoleo 20-8-2016 بچائے کے لیے پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لے کر اپنے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی ہمراہ ہارون مجید سیینئر میڈیکل آفیسر، ، رانا اختر علی تحصیل سینٹری انسپکٹر اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ تحصیل کوآرٹر پیرمحل میں پولیو مہم کا افتتا ح کرتے ہوئے کیا ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی نے بتلایا کہ پیرمحل تحصیل میں75387بچوں کو پولیو کی ویکسیئن پلانے کے لیے 183پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی جس کے لیے ڈپٹی ڈی ایچ او کی نگرانی میں33ایریا انچارج ، اور15یوسی ایم او انچارج مقرر کیے گئے ہیں ڈاکٹرہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری کے لیے بچانے کے لیے والدین کو ویکسین کے دوقطرے پلانا قومی فریضہ ہے جس سے بچہ عمر بھرکی معذوری سے بچ سکتا ہے میڈم نازیہ ظفر کمیونکیشن آفیسر کامنیٹ سٹاف نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے صحت مند معاشرے سے ملک کی بقاء ہے ملک وقوم کے کل کو پولیو کے دوقطرے پلاکر محفوظ بنایاجاسکتا ہے اس موقع پرحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی نے بچوں کو پولیو کی ویکسئین پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر تے ہوئے تمام ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی سکول اوقات میں تبدیلی کے پیش نظر صبح نوبجے تک سکولوں میں بچوں کو قطرے پلائیں اس موقع پر محمد عابد فوڈ انسپکٹر ، رانا اختر علی تحصیل سینٹری انسپکٹرسمیت سینکڑوں ایل ایچ ڈبلیو ورکرز نے شرکت کی۔

[smartslider3 slider=5]

اپنا تبصرہ بھیجیں