اساتذہ ملک و قوم کے معمار ہیں بچوں کے لئے مثالی نمونہ پیش کرنا چاہئے :پیر محل میں انٹر شب تقریب کا اہتمام

پیرمحل  نئی آواز (رانامحمد اشرف سے ) پاکستان سے غربت،جہالت اور دہشت گردی ختم کرنے کیلئے شرح خواندگی میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے ، انبیاء کرام نے بھی جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے مصائب و تکالیف کا سامنا کیا اور دور جدید کے اساتذہ کو نبیوں کی سنت پر

Intern Ship 20-8-2016

عمل کرتے ہوئے شاگردوں کیلئے مثالی نمونہ پیش کرناچاہیے ان خیالات کا اظہارحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ زاہد فاروق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری پیرمحل میں اساتذہ کی انٹرن شپ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا تعلیم کے بغیر کسی معاشرے میں امن و امان، عدل و انصاف، ترقی و خوشحالی نہیں آسکتی امن کے لیے بنیادی شرط لوگوں کو تعلیم کے زیور سے آراستگی ہے امن کا حقیقی دشمن ہی جہالت ہے جس معاشرے میں لوگوں کو ان کے صحیح مقام، فرائض اور حقوق کا علم نہ ہو وہ معاشرے صحیح معنوں میں معاشرہ رہتا ہی نہیں دنیا کے جن ممالک نے تعلیم کو اپنا نصب العین بنایا ان ممالک اگرچہ آزادی ہم سے بعد میں حاصل کی لیکن معاشی ، اقتصادی، سیاسی، سماجی اور جدید سائنسی طریقہ میں ہم سے کافی آگے نکل چکے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں اساتذہ کو جو عزت اور مقام ہے وہی عزت و مقام ہمیں اساتذہ کو دینا چاہیے تا کہ اہل و قابل لوگ اس شعبے کی طرف راغب ہو سکیں۔تعلیم یافتہ عورت بہترین ماں ، بیوی اور بہو بن سکتی ہے ، لہذا لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ، جتنی زیادہ ان کی بہتر تربیت ہو گی آنے والی نسل زیادہ ذمہ دار بنے گی ، اساتذہ تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی صلاحیتوں کو بیدار کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا اساتذہ اور طلبہ اس ملک کا روشن مستقبل ہیں اور وہ اس روشن مستقبل کے امین ہیں طلبہ کی تعلیم و تربیت میں اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں تعلیم کا مقصد صرف حصول روزگار نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایک مہذب اور با اعتماد فرد کی تشکیل ہو تاکہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن ہو پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے اس موقع پرغلام مصطفی ڈی ٹی ای ، خالق داد ڈی ٹی ی ،چوہدری محمد علی اے ای اومرکز پیرمحل ، چوہدری محمداسلم بھی موجود تھے۔[wppa type=”slideonly” album=”3″ align=”left”]Any comment[/wppa]

اپنا تبصرہ بھیجیں