پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ریٹائرڈ ملازمین 5 سال سے اپنےحقوق سے محروم

نئی آواز کراچی ( ڈاکٹر ایم آئی درانی ) پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ریٹائرڈ ملازمین 5 سال سے اپنےحقوق سے محروم  ، گریجویٹی اور پنشن کی عدم فراہمی سے ریٹائرڈ ملازمین کے گھرانے فاقہ کشی کا شکار۔۔ ریٹائرڈ ملازمین نے انتہائی مجبوری کے عالم میں کر گدا گری شروع کردی۔۔

پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے 7 ملازمین اپنے بچوں کو پالنے کے لیئے گدا گری پر مجبور۔۔ ریٹائرڈ ملازمین کی ایکشن کمیٹی نے اطلاع ملتے ہی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔۔ کل بروز پیر پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے مرکزی دروازے پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔۔ احتجاج میں پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر قاری سجاد تنولی و مرکزی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر اپنے کارکنان سمیت شرکت کریں گے۔۔

ایکشن کمیٹی نے پی وائی سی کی حمایت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں