بہا ؤالدین زکریا یونیورسٹی کی ایڈ مشن کمیٹی کا اجلاس جاری

نئی آواز ( نامہ نگار ) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتانimage کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی زیرصدارت ایڈمشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا.اجلاس میں کلاسوں کے آغاز اور نئے داخلوں کے اجراء کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے. تفصیل کے مطابق جتنے بھی رننگ سمسٹر بشمول بی ایس پروگرام، ایم اے، ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی تمام رننگ سمسٹر کی کلاسیں 29 اگست سے ہوں گی جبکہ نئے آنے والے طلباء ایم اے ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کلاسیں 3 اکتوبر سے شروع ہوں گی. اور بی ایس میں داخلہ لینے والے نئے طلباء سمسٹر بی ایس چار سالہ پروگرام کی کلاسیں 31 اکتوبر سے شروع ہوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں