پاکستان ریلوے کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف سے )   پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں موجود ریلوے سٹیشنوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے سٹیشنوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کرنے کے علاوہ سامان کی چیکنگ کیلئے سکینر مشینیں نصب کی گئی ہیں جبکہ ملک بھر میں موجود ریلوے سٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے کے منصوبے پر مرحلہ وار کام کیا جا رہا ہے۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی، روہڑی، پشاور ریلوے سٹیشنوں پر کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ مزید ریلوے سٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء ریل گاڑیوں اور ریلوے ٹریکس کی سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ریل گاڑیوں میں پولیس کے علاوہ کمانڈوز کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور ریلوے ٹریکس کی بھی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے یہ اقدامات ترجیحی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں