وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کورکمانڈر کراچی / آئی جی سندھ سے ملاقات

12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oکراچی  نئی آواز ( ڈاکٹر ایم آئی درانی ) وزیراعلیٰ سندھ کی کورکمانڈر کراچی سے ملاقات میں کراچی کی امن وامان اور صحافتی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا
تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل وزیراعلیٰ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ اور کورکمانڈر کراچی نےتمام صحافتی اداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
کورکمانڈر کراچی نے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ پاک افواج پہلے بھی کراچی کے امن وامان کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرتے رہے ہیں اور اب بھی کرتے رہے ہیں۔
ملاقات میں اے آروائی نیوز اور کراچی پریس کلب پر ہونے والے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے بھی ملاقات کی جس میں کراچی کی مجموعی امن وامان کی صورتحال سمیت صحافتی اداروں کوسیکیورٹی فراہم کرنے سےمتعلق پولیس کے کردار پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد کی تقاریر کے بعد مسلح کارکنان نے اے آروائی نیوزاوردیگر میڈیا ہاؤسز کا رخ کیا تھا اور بالخصوص اے آروائی نیوز کے دفتر کو توڑپھوڑ کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں