انسپیکٹر جنرل کے پی کے ناصر خان درانی کی شہید کانسٹیبل جنید خان کے گھر فاتح خوانی

نئی آواز پشاور ( نمائندہ خاص ) انسپکٹر جنرل #خیبر پختونخواہ ناصر_خان_درانی مردان کچہری میں دہشت گرد کا مردانہ وار مقبلہ کرنے والے مردان پولیس کےشہید کانسٹیبل جنید خان کے گھر پہنچ گئے۔ فاتحہ خوانی کی اور شہید کے ورثا سے ملے۔

image
اس موقع پر ریجنل پولیس آفسر اعجاز احمد، ڈی پی او مردان فیصل شہزاد اور پولیس کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آئی جی صاحب کا کہنا تھا کہ جنید خان نے بہادری دکھا کر بہت سے لوگوں کی جان بچائی، ایسے جوان بہت کم پیدا ہوتے ہیں، آئی جی ناصر دردانی نے مزید کہا کے پورے پولیس فورس کو شہید کی بہادری پر فخر ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ یہ ہمارے شہید ہیں۔ شہید کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں