وفاقی دارالحکومت میں روزانہ گاڑیوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

 اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد ) وفاقی دارلحکومت میں روزانہ اوسطاً 200 نئی گاڑیاں رجسٹرڈ ہو رہی ہیں، سڑکوں پر رش بڑھتا جا رہا ہے ۔12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o

اسلام آباد میں شہریوں کو ٹریفک مسائل کا سامنا ہے ،ہارن کا شور ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، گھنٹوں ٹریفک جام ،ان تمام مسائل سے شہر اقتدار کے لوگ کافی حد تک محفوظ ہیں مگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مسائل یہاں بھی موجود ہیں۔

ایسے لوگ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2016 میں اسلام آباد میں 150 ٹریفک حادثات ہوئے،83 افراد جاں بحق ، 128 زخمی ہوئے ،ان حادثات کی بڑی وجہ گاڑیوں کی تعداد بڑھنا اور انسانی غلطی بتائی جاتی ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک وفاقی دارلحکومت میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 7 لاکھ 27 ہزار 645 ہے ،روزانہ اوسطاً 200 نئی گاڑیاں بھی رجسٹرڈ ہو رہی ہیں ، دوسرے علاقوں سےروزانہ 3 لاکھ 35 ہزار 737 گاڑیاں اسلام آباد آتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں