وزارت کیڈ نے سیکرٹری کیڈ کی منظوری سے نئے ایریا ایجوکیشن افسران کی پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں

اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد سے ) وزارت کیڈ نے سیکرٹری کیڈ کی منظوری سے نئے ایریا ایجوکیشن افسران کی پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

جبکہ نیلور سیکٹر میں عارضی ڈیوٹی کرنے والے اے ای او تھارومل کی خدمات واپس لے لی گئی ہیں اب وہ صرف بطور پرنسپل آئی ایم سی بی G-7/2میں خدمات سر انجام دیں گے.اسلام آباد شہر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے جسے اربن ون اور اربن ٹو کا نا دیا گیا ہے.اربن ون میں کنٹریکٹ پر تعینات ہونے والی خاتون مسز سائرہ امجد کو بطور اے ای او تعینات کر دیا گیا ہے ان کے پاس G-5سے لے کر G-8,E-8,F-8,E-9کے سکول ہونگے جبکہ اربن ٹو میںG-9سے اگلے سیکٹر اور I-9,I-8,I-10اورH-8کے تعلیمی ادارے شامل ہونگےاربن ٹو میں ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ کو بطور اے ای او تعینات کیا گیا ہے.کنٹریکٹ پر آنے والے سہیل خان کو اے ای او نیلور سیکٹر تعینات کیا گیا ہے اور کنٹریکٹ پر تعینات ہونے والی خاتون مسز نازمین سہیل کو سہالہ سیکٹر میں بطور اے ای او تعینات کیا گیا ہے.اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباء چھتر کے پرنسپل محمد ریاض کو بھارہ کہو سیکٹر کا اے ای او کا ایڈیشنل چار ج دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں