نیشنل ہائی وے اور مو ٹر وے پولیس کا ٹرک ڈرائیوروں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سکرنڈ نئی آواز  (کنور ظفر عبدالحئی ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 31 سکرنڈ نےایس پی غلام سرور بھئیو اور ڈی آئی جی کی ہدایات پر ٹرک ڈرائیورز کو سکرنڈ بائی پاس پر واقع مرحباحال میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔image

جس میں سے خطاب کےدوران ڈی ایس پی غلام۔مصطفی بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آجکل دھند عام ہے اور یہ ایسے ہی ہے جیسے آنکھ پر پٹی بندھی ہو تو انسان کو کچھ نظر نہیں آتا اور وہ آگے نہیں چل سکتا اسی طرح گاڑی میں بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر کرنا ہی ہے تو گاڑی میں پیلے رنگ کی فوگ لائیٹ لازمی استعمال کریں ۔

imageڈی ایس پی نوشاد کا کہنا تھا کہ گاڑی کے ٹائر اگر کمزور ہوں تو لوڈ ہرگز نہ اٹھائیں جب تک ٹائر تبدیل نہ کر لیں تقریب میں 35 ٹرالرز کو روک کر بریفنگ دی گئی اور ٹائرز کا معائنہ بھی کرایا گیا کہ کس طرح کے ٹائر کمزور ہوتے ہیں اور کونسے صحیح۔ تقریب میں انسپیکٹر اسد منیر، سب انسپیکٹر شاہزیب اور سب انسپیکٹر شیراز نواز لاشاری نے بھی شرکت کی۔ ڈرائیورز نے موٹر وے کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام بہت معلوماتی تھا اور ہم اس پر عمل کریں گے تاکہ حادثات سے بچ سکیں۔۔image

اپنا تبصرہ بھیجیں