سرکاری واجبات کی سوفی صدوصولی یقینی بنایاجائے،: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبر

پیر محل نئی آواز ( رانااشرف سے ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبرنے ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری واجبات کی سوفی صدوصولی یقینی بنایاجائے، نے کہاکہ ٹارگٹ کے حصول کے لئے افسران فیلڈمیں نکلیں اورعملہ ریوینوکی راہنمائی کریں  ۔image

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ریونیوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹراحمد خاور شہزاد،اسسٹنٹ کمشنرٹوبہ محمدشفیق،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سیدتنویرمرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ خالدمحمود، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل حافظ محمدنجیب،تحصیلدار ٹوبہ طارق محمود گوندل ،تحصیلدار گوجرہ چوہدری مقبول احمد ، تحصیلدار پیر محل منظر حفیظ،نائب تحصیلدار عمرسلطان، نائب تحصیلدارمقصود احمد،نائب تحصیلدار ناصر محمود ،نائب تحصیلدار راؤ ظفراقبال ،اے ڈی ایل آرٹوبہ سہیل بابر علی ،اے ڈی ایل آر کمالیہ محمد افضل،اے ڈی ایل آر پیر محل غلام حسین ودیگرمتعلقہ افسران موجودتھے،انہوں نے اے ڈی ایل آرزکوہدایت کی کہ اراضی انتقالات کی مدمیں وصول کی جانے والی فیس کاڈیٹاریونیوافسران کے ساتھ شیرکیاجائے تاکہ ریکارڈمرتب کرنے میں آسانی ہو،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبرنے مزیدہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اراضی سے متعلق درخواستوں کوترجیحی بنیادوں پرنمٹایاجائے ،اجلاس میں بتایاگیاکہ ضلع بھرسے ماہ اپریل تک زرعی انکم ٹیکس کی مدمیں 2کروڑ93لاکھ روپے سے زائدرقم وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروائی گئی ہے،جلاس میں بتایاگیاکہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی دسمبر 2016تک 2کروڈ 17لاکھ59ہزار 621روپے ہے جبکہ آبیانہ کی مد میں 8لاکھ 60ہزار771روپے اسی طرح لوکل ریٹ کی مد میں 10لاکھ 46ہزار 225روپے اور تاؤان نہر می مد میں مبلغ 9لاکھ 46ہزار 902روپے سے زائد رقم وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروائی گئی ہے۔*****

اپنا تبصرہ بھیجیں