اسلا م آباد ٹریفک پولیس کا موٹو صرف چالان کاٹو

 – اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد )  ٹریفک پولیس کو مہم دی جاتی ھے کہ ڈیلی اتنے چالان کرنے ہی کرنے ہیں۔ آج صبح میں بھی ان کے نر غے میی آ گیا جب میں ISI چوک آبپارہ سگنل کے پاس رکا تو ٹریفک ASI میرے پاس آ کر مجھے کہنے لگا تم غلط لائن پر رکے هو میں نےکہا میں بلکل سہی لائن پر ہوں۔

IMG_5562 اس دوران میر ے سے بد تمیزی کرنے لگا اور میرا بائیک بند کر کے چابی نکال کر سائیڈ پر آنے کا کہا . میں نےکہا تم سہی نہیں کر رہے اور میری چابی کیوں نکالی ھے۔ ساری ٹریفک جام تھی اور وہ بس میرے سے الجھ رہا تھا۔ میی نے کہا ادھر دیکھو ٹریفک جام ھے اور کتنے لوگ violation کر رہے ہیں۔ میی نے کہا میی تمہاری اس حرکت کا اپنے پیپر میی دو ں گا . لیکن نہیں جی کہنے لگا بڑے دیکھےتمہارے جیسے رپورٹر۔ آخر چالان کاٹ کر مجھے تمھا دیا اور کہا ابھی جا کر بینک میی جمع کرا کر لاؤ – ان کو سختی سے یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ وہ شہریوں کے ساتھ نہ صرف اچھابرتاﺅ کرئے بلکہ چالان کی بجائے انہیں ٹریفک قوانین سے متعلق رہنمائی کریں۔ لیکن یہاں الٹ چل رہا ھے بس ان کو اپنا روز کا ٹارگٹ پورا کرنا ھے – میری اعلی حکام سے درخاست ھے کہ ان کو سب سے پہلے اخلاقیات کی تعلیم دیں اور اگر کوئی شہری ان سے بھی اپنی شناخت طلب کرے تو یہ لوگ بھی اس کے پابند ہوں اور اپنی وردی کا ناجایز فائیدہ نا اٹھائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں