دنیا کے لئے 2020 مشکل ترین سال تھا ۔ ملک محمد شریف

نئی آواز ( کمالیہ ) سابق چئیرمین بلدیہ کمالیہ اور سیاسی و سماجی رہنما ملک محمد شریف نے نئی آواز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سال دنیا بھر کے ایک مشکل ترین سال تھا کیونکہ کرونا کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اپنے پیاروں  سے جدا ہو گئے اور بے شمار لوگوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، جس کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ۔
ملک شریف کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں اور ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اس نئے آنے والے سال میں اللہ تعالی ہمیں کسی بھی مصیبت سے اپنی پناہ میں رکھے اور امید کرتے ہیں کہ انشااللہ نیا آنے والا سال خوشحالی اور ترقی کا ہو گا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی وبا سے ابھی چھٹکارا نہیں ملا اس لئے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ احتیاط سے کام لے کیونکہ اس سے بچاؤ کا یہی سب سے بہترین طریقہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں