مرشد محترم محبوب ملت خواجہ خواجگان محبوب المشایخ الحاج حضرت پیر محبوب الہٰی نسیم صاحب سے حافظ محمد مجاہد رفیق محبوبی کی ملاقات

حافظ محمد مجاہد رفیق محبوبی کی حوصلہ افزائی اور عالم اسلام اور خصوصی ملک پاکستان کے لیے دعا فرمائی گئی۔
وادی عزیز شریف (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) حافظ محمد مجاہد رفیق محبوبی نے اپنے پیرومرشد کے دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ وادی عزیز شریف چنیوٹ پرحاضری نصیب دی۔اور مرشد محترم محبوب ملت خواجہ خواجگان محبوب المشایخ الحاج حضرت پیر محبوب الہٰی نسیم صاحب سے ملاقات کی۔دین اسلام کے بارے مفید گفتگو ہوئی۔ مرشد محترم محبوب ملت خواجہ خواجگان محبوب المشایخ الحاج حضرت پیر محبوب الہٰی نسیم صاحب نے حافظ محمد مجاہد رفیق محبوبی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے احکامات پس پشت ڈالنے کی وجہ سے ہم رسوا ہور ہے ہیں۔ نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔اللہ کریم نے حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔رسول اللہ ﷺسے محبت کے تقاضے کے لیے ہمیں قرآن وسنت سے اپنا تعلق مضبوط کرنا ہوگا آپ ﷺ کی تعلیمات اور نظام میں ہی ہماری فلاح ہے کسی سے تعلق اور محبت استوار کرنے کے لیے کسی ایک دن یا کسی ماہ کو مخصوص نہیں کیا جاسکتا بلکہ یہ تو مستقل احساسات ہیں جو رگوں میں دوڑتے رہتے ہیں۔ آج کی رسوائیاں ہمارا مقدر کیوں ہیں اس لئے کہ ہم نے امام اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کو پس پشت ڈال دیا ہے اور کامیابیاں ڈھونڈ رہے ہیں ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا۔ ابھی وقت ہے اپنے اسلاف کی طرف لوٹ چلیں تاکہ کامیابی ہمارا مقدر ٹھہرے۔اپنی صفوں میں اپنے دشمن تلاش کر کے مخلص ساتھیوں کا گروہ تیار کرو جو وطن عزیز پاکستان میں اسلام کے نفاذ کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے سے گریز نہ کریں۔ اگر ملک پاکستان میں امن و امان قائم رکھنے چاہتے ہیں تو امام اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اپنانا ہوگا امام اعظم کا اسوہ حسنہ ہی راہ نجات ہے جس پر عمل پیرا ہو کر انسان دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔حافظ محمد مجاہد رفیق محبوبی کو پیغام محبت اور پیغام محمد ﷺ دیتے ہوئے کہا کہ
کی محمد ﷺ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح وقلم تیرے ہیں
مرشد محترم محبوب ملت خواجہ خواجگان محبوب المشایخ الحاج حضرت پیر محبوب الہٰی نسیم صاحب نے حافظ محمد مجاہد رفیق محبوبی کی حوصلہ افزائی فرمائی۔اور محفل کے اختتام پر عالم اسلام اور خصوصی ملک پاکستان کے لیے دعا فرمائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں