پرزم تفریحی اور تاریخی ٹور ۔۔۔ تحریر : ارم غلام نبی

پرزم سکول الہ آباد کی انتظامیہ کی جانب سے شاندار تاریخی اور تفریحی ٹور کا اہتمام کیا گیا۔
سارے انتظامات پرنسپل طاہر منیر صاحب کی جانب سے کیے گئے۔اس ٹور میں ہم عوام کی سب ایڈیٹر ارم غلام نبی صاحبہ کو بھی مدعو کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طلباء کو آرمی میوزیم اور لاہور کی مختلف تفریحی اور تاریخی مقامات کی سیر کروائی گئی۔ جس میں طلباء کو پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
طلباء کو پاکستان کی شاندار تاریخی معلومات سے آگاہ کرنے کے لیے لاہور آرمی میوزیم کی سیر کروائی گئی۔ جہان طلباء کو تاریخِ پاکستان کا مطالعہ کرنےکا موقع ملا۔ اور طلباء کو ہمارے جانباز شہیدوں کے متعلق مختلف معلومات سے آگاہ بھی کیا گیا۔ طلباء نے تاریخی ٹینکوں اور توپوں پر سوار ہو کر بہت انجوائے کیا۔
آرمی میوزیم کی سیر کے بعد طلباء اور اساتذہ کو ایک خوبصورت پارک میں کھانا بھی کھلایا گیا۔ کھانا بہت لیزیز تھا جو کہ سب نے بہت مزے سے کھایا۔
اس کے بعد طلباء کو لاہور کے بہت ہی خوبصورت اور روشنیوں کے مقام “joy land” لے جایا گیا۔ جہاں طلباء نے خوب انجوائے کیا۔
اس تاریخی اور تفریحی ٹور کا اہتمام پرزم سکول کی جانب کی انتطامیہ کی جانب سے تھا۔
آخر میں پرزم سکول کے پرنسپل طاہر منیر صاحب کی جانب سے بچوں میں جیومیٹری بکس بھی تقسیم کیے گئے۔جس سے بچوں کی خوشی کو چار چاند لگ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔
پرزم گرائمر سکول کا شمار الہ آباد کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ یہاں کی انتظامیہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی بہت زور دیتی ہے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں