Articles by: Nayeawaz

زینب اور ہمارے جذبات : تحریر رانا ساجد سہیل

زینب اور ہمارے جذبات : تحریر رانا ساجد سہیل

پاکستان میں جب سے پرائیویٹ میڈیا کا آغاز ہوا تو بچیوں ، بچوں اور عورتوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات آہستہ آہستہ سامنے آنے لگے ، اسکا مطلب ہے کہ ایسے افسوس ناک واقعات پہلے بھی ہوتے تھے لیکن لواحقین کی بے بس سسکیاں اور درد بھری چیخ و پکار لوگوں تک نہ پہنچتی اور مقامی سطح پر ہی دم توڑ جاتی ، معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات 2002 کے بعد تیزی سے میڈیا پر آنے لگے لیکن شائد وقتی طور پر بریکینگ نیوز تو چلتی لیکن اس کے بعد کسی کو نہ یاد رہتا کہ اس کے ماں باپ  پر کیا گزرتی ہو گی جن کی دنیا ہی چکنا چور ہو گئی ہو لیکن گزشتہ چند سالوں سے میڈیا بہت حد تک آزادی کے ساتھ کام کر رہا ہے لوگوں میں آگاہی پھیلائی جا رہی ہے اور خاص طور پر فیس بک ، […]

پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس انتہائی جوش وخروش سے برسٹل میں منا یا گیا

پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس انتہائی جوش وخروش سے برسٹل میں منا یا گیا

عمران خان نے 21 سال پہلے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مورثی سیاست کو دفن کر دیا ۔رانا جہانزیب 
چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔امتیاز بھٹی  
 برسٹل نئی آواز( وسیم ہاشمی سے )  پاکستان تحریک انصاف ساوتھ ویسٹ کی طرف سے برسٹل میں تحریک انصاف کے 21 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس اور تجدید عہد کا دن منایا گیا جس میں کارکنان  ، عہدیددارن کے علاوہ کمیونٹی کہ بڑی تعداد نے شرکت کی اور کیک کاٹ کر اپنی پارٹی کے ساتھ محبت کا اظہار کیا  اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یوکےکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ساؤتھ ویسٹ ریجن کے صدر رانا جہانزیب نے کہا ہے کہ چئرمین عمران خان نے21 سال پہلے سیاست میں قدم رکھ کر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موروثی سیاست کو دفن کردیا یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے آج کےورکر کل کے […]

بر طانیہ میں انٹرنیشنل پاکستانی رائیٹرز کلب کا قیام ، نوجوان صحافی سید سلمان اکبر رضوی کو نائب صدر مقرر

بر طانیہ میں انٹرنیشنل پاکستانی رائیٹرز کلب کا قیام ، نوجوان صحافی سید سلمان اکبر رضوی کو نائب صدر مقرر

لندن نئی آواز ( نامہ نگار ) برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں اور لکھاریوں کے لئے لندن میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انٹرنیشنل پاکستانی  رایئٹرز کلب ( IPWC UK ) کے قیام کا باقائدہ اعلان کیا گیا جس میں چئیرمین عرفان بٹ اور صدر معین نواب کی جانب سے سید سلمان اکبر رضوی کو نائب صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ، تقریب میں برطانیہ بھر سے آئے مشہو رو معروف سماجی ، سیاسی ،لکھاری صحافیوں ، ڈاکٹر اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی  ، اس کے علاوہ تقریب میں ڈپٹی مئیر سلاؤ محترمہ عشرت شاہ نے بھی شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 تقریب کا انعقاد آئی پی ڈبلیو سی کے صدر معین نواب کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ مل کر حق […]

کمیشن کا فیصلہ بھی کھلے دل سے تسلیم کرے گے : رانا بشارت خان سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن بر طانیہ

کمیشن کا فیصلہ بھی کھلے دل سے تسلیم کرے گے : رانا بشارت خان سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن بر طانیہ

بار بار کہتے رہے کہ جو فیصلہ آئے گا قبول کرے گے۔ رانا بشارت علی
اپوزیشن کو منفی پروپیگنڈہ چھوڑ کر ملک کی ترقی میں ساتھ دینا چاہیے

برسٹل نئی آواز ( نامہ نگار ) پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم ہونے لگی ، برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی بھی بڑی بے چینی سے فیصلے کے منتظر تھے آج سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ رانا بشارت علی خان نے نئی آواز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کا کہ اعلی عدلیہ کا فیصلہ خوش آئین ہے اور ہم اسے کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں ہماری قیادت سے لیکر کارکنوں تک یک زباں ہو کر بار بار کہا کہ جو بھی فیصلہ آئے گا اسے بنا کسی اگر مگر کے قبول کیا جائے گا کیونکہ ہمارا دامن صاف شفاف ہے اور ہمیں اداروں پر بھروسہ ہے […]

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ‘سلم ڈاگ ملینیئر’ میں بچوں کا کردار ادا کر والے فنکار روبینہ اور اظہر کی زندگیاں آج کیسی ہیں : حیران کن حقیقت

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ‘سلم ڈاگ ملینیئر’ میں بچوں کا کردار ادا کر والے فنکار روبینہ اور اظہر کی زندگیاں آج کیسی ہیں : حیران کن حقیقت

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ‘سلم ڈاگ ملینیئر’ میں بچوں کا کردار ادا کر والے فنکار روبینہ اور اظہر کی زندگیاں یک دم بدل گئیں تھیں لیکن ایک بار پھر ان کے ستارے گردش میں ہیں۔
روبينہ نے نو سال کی عمر میں ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ میں کام کیا تھا اور اس فلم نے ممبئی کے کچی آبادی میں رہنے والی روبينہ کی زندگی بدل دی تھی۔ انھیں پیسے، شہرت اور سر پر چھت سب کچھ ملے لیکن آج وہ کہتی ہیں: ’پیٹ بھرنے کے لیے میں کوئی بھی کام کر لوں گی جس سے مجھے سات سے آٹھ ہزار روپے مل جائیں۔ میں نے کسی کام کو چھوٹا یا بڑا نہیں سمجھتی۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’مجھے لگتا تھا کہ میری زندگی بالکل بدل گئی ہے۔ میں سیلبریٹی ہوں۔ لوگ مجھے پہچانتے تھے تو مجھے بہت اچھا لگتا تھا۔‘ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے سنہ 2011 میں باندرہ علاقے میں لگنے والی […]

بھارت میں خود کشی کرنے والے کسانوں کی کھوپڑیوں کے ساتھ کسانوں کا احتجاج جاری

بھارت میں خود کشی کرنے والے کسانوں کی کھوپڑیوں کے ساتھ کسانوں کا احتجاج جاری

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں گذشتہ نو روز سے کسان اپنے دیرینہ مطالبات منوانے کے لیے ان کاشتکاروں کی کھوپڑیوں کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں جو خود کشی کر چکے ہیں۔
ان کسانوں کا تعلق جنوبی ریاست تمل ناڈو سے ہے جو دلی کے جنتر منتر پر خاموش دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں شدید خشک سالی کے سبب کاشتکار پریشان ہیں لیکن سرکاری بینک قرضہ واپس کرنے کے لیے انھیں ہراساں کر رہے ہیں اور اگر یہی حال رہا تو بہت سے دیگر کسان بھی خود کشی کرنے پر مجبور ہوں گے۔ تمل ناڈو کے کسان رہنما پی ایّا کنون نے میڈیا سے بات چيت میں کہا کہ اس برس تمل ناڈو کو سخت ترین کے قسم کے قحط کا سامنا ہے اور ‘اگر حکومت نے ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی تو بڑي تعداد میں کاشتکاروں کے خود کشی کرنے پر آمادہ ہوں گے۔’
یہ […]

لندن پارلیمنٹ کے قریب حملے میں 4 افراد ہلاک اور بیس سے زیادہ زخمی

لندن پارلیمنٹ کے قریب حملے میں 4 افراد ہلاک اور بیس سے زیادہ زخمی

لندن میں پولیس کا کہنا ہے کہ ہاؤس آف پارلیمینٹ کے قریب ’دہشتگردی‘ کے ایک واقعے میں چار افراد ہلاک جبکہ بیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور دو عام شہری شامل ہیں۔
آج شام لندن میں پارلیمان کے باہر ویسٹ منسٹر پل پر ایک حملہ آور نے وہاں موجود راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے بعد حملہ آور پیلس آف ویسٹ منسٹر کے دروازوں کی طرف بھاگا۔ اسی دوران اس نے وہاں موجود ایک پولیس اہلکار کو چاقو مار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی حملہ آور چاقو لہراتا ہوا دوسرے پولیس افسر کی جانب بڑھا، موقعے پر موجود پولیس نے اسے گولی مار دی۔
پولیس نے کہا کہ وہ اس واقعے کو ایک دہشت گردی کی ورادات کے طور پر لے رہے ہیں جب تک کہ انھیں اس کے متضاد کوئی مصدقہ اطلاع نہیں مل جاتی۔
ادھر زخمی ہونے والوں […]

‎بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر سیۤد ظفر عباس ظفرؔ۔۔ تحریر سیۤد سلمان اکبر رضوی

‎بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر سیۤد ظفر عباس ظفرؔ۔۔ تحریر سیۤد سلمان اکبر رضوی

بین الاقوامی شہرت اور عزت کے حامل شاعر ظفر عباس ظفرؔ یکم جون 1965ء میں پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر خیرپور میرس میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق خیرپور کے ایک مہذب گھرانے سے ہے۔ اِن کے آباو اجداد جونپور انڈیا سے ہجرت کرکے خیرپور کی مذہبی دھرتی پر تشریف لائے۔ ابتدائی تعلیم خیرپور سے ہی حاصل کی اور پھر کراچی یونیورسٹی سے بی اے کا امتحان پاس کیا۔
اسکول ہی کے زمانے سے شاعری کا آغاز کیا اور اسکول ہی سے قومی ترانے اور نغمے گا کر انعامات حاصل کئیے۔ ظفر عباس ظفرؔ نے ہزاروں کی تعداد میں حمد، نعت، منقبّت، سلام، نوحے، مسدّس، قومی نظمیں، شخصی نظمیں، مرثیے، غزلیں، سہرے، رخصتی، قطعات اور متفرق اشعار تحریر کیئے۔ ظفر عباس ظفرؔ کی گیارہ کتابیں منظرِ عام پر آکر پڑھنے والوں سے داد و تحسین وصول کرچکی ہیں۔ تین کتابوں پر انہیں اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔ اِن کی […]

پاکستانی میڈیا سے ایسے بیان توقع نہ کیجئے : نصرت جاوید

پاکستانی میڈیا سے ایسے بیان توقع نہ کیجئے : نصرت جاوید

دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ کوئٹہ میں ہوجائے تو ہمارے لئے اس کی ممکنہ وجہ بیان کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ جی ہاں۔ گوادر کو کاشغر سے ملانے والی CPECکو ناکام بنانے کی سازش۔
نقشہ دیکھ کر اگرچہ بآسانی دریافت کیا جاسکتا ہے کہ کوئٹہ گوادر سے کئی کلومیٹر دور ہے۔ فی الوقت اس شہر کے گردونواح میں ایسے صنعتی علاقے بھی موجود نہیں جہاں بیرون ملک بھیجنے کے لئے مصنوعات تیار کرنے کے مختلف النوع کارخانے 24گھنٹے کام کررہے ہوں۔
کوئٹہ کے شمال میں افغانستان ہے۔چمن کی سرحد پار کرنے کے بعد قندھارآتا ہے۔اس علاقے سے ملاعمر نمودار ہوا تھا۔آج بھی افغان حکومت کو سب سے زیادہ مزاحمت اسی علاقے سے دیکھنے کو ملتی ہے۔ صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں کالہذا وہاں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وہاں گھریلو استعمال کی بیشتر اشیاء گوجرانوالہ، وزیر آباد اور گجرات کے کارخانوں میں تیار ہوتی ہیں۔قندھار کو ہرات سے ملانے والی سڑک پر […]

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی پہلے دس میں دو پاکستانی بھی شامل

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی پہلے دس میں دو پاکستانی بھی شامل

دبئی نئی آواز ( نمائندہ کھیل ) آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزکی نئی ریکنگ جاری کر دی۔
جس کے مطابق یونس خان اور اظہر علی بالترتیب ساتوں اور آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔ ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں یونس خان اور اظہر علی کو ایک ایک درجہ ترقی نے بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر پہنچادیا، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی دو درجہ کی چھلانگ لگاکر دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے، سیکنڈ پوزیشن سے پھسلنے والے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر پہنچ چکے، ہاشم آملا کو بھی دودرجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ٹاپ 10 بولرز کی رینکنگ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، آل راؤنڈرز میں روی چندرن ایشون نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، چند ہی دنوں میں شکیب کو واپس دوسرے نمبر پر پلٹنا پڑگیا۔

advertise