Pakistan

ہیلی اسکی ٹیم کے بارہ ممالک پر مشتمل وفد کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ

ہیلی اسکی ٹیم کے بارہ ممالک پر مشتمل وفد کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی نئی آواز ( نامہ نگار ) بارہ ممالک پر مشتمل ہیلی اسکی ٹیم نے راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، ٹیم کے ارکان نے پاکستان کی مسلح افواج کو دہشت گردی پر قابو پانے پر مبارکباد دی اور ملک میں سکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اظہار مسرت کیا۔بارہ ممالک کے 38 غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے جی ایچ کیو میں آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹیم کو پاکستان میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آئی ایس پی آر سربراہ نے کہا کہ آج پاکستان نہ صرف کھیلوں بلکہ سیاحت کیلئے بہترین اور محفوظ مواقع فراہم کر رہا ہے۔عالمی ٹیم کی ایک خاتون کھلاڑی نے پاکستان کو خوبصورت ملک اور اسکے باسیوں کو بہترین مہمان نواز قرار دیا ہے۔عالمی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہیلی اسکینگ اور سیاحت کیلئے دورہ کر رہی ہے […]

مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ متصل جامع مسجدشیرخیل میں سانحہ پشاورکے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی

مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ متصل جامع مسجدشیرخیل میں سانحہ پشاورکے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی

مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ متصل جامع مسجدشیرخیل میں سانحہ پشاورکے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی۔
پائی خیل نئی آواز (نامہ نگار) دشمن مستقبل کے معماروں کے حوصلے کبھی پست نہیں کرسکتے ۔بلکہ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملاکردم لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ متصل جامع مسجدشیرخیل المعروف شریں والی پائی خیل شہرمیں سانحہ پشاورکے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی ۔مدرسہ کے طلباء نے دن کاآغازپشاورکے شہداء کے لئے قرآن خوانی سے کیااورسانحہ پشاورکے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔اس تقریب سے مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ کے مہتمم قاری آصف عنایت اللہ چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ پشاورکودو سال گزرگئے ہیں لیکن ان شہداء کی یادآج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے اوریوں لگ رہاہے کہ وہ ہم سے جدابھی نہیں ہوئے۔شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے کے لئے جماعت اہلسنت حنفی […]

ویگن سٹاپ ریلوے سٹیشن پر مسافر خانہ نہ ہون کیوجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ویگن سٹاپ ریلوے سٹیشن پر مسافر خانہ نہ ہون کیوجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

پائی خیل نئی آواز (نامہ نگار) ویگن سٹاپ ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے مقام پرمسافرخانہ نہ ہونے سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی،بنوں کالاباغ روڈپرقدیمی ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے ویگن سٹاپ پرمسافرخانہ نہ ہونے سے مسافروں،طلباء وطالبات کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔میانوالی جانے والے مسافر،طلباء وطالبات مین روڈکے کنارے دھوپ میں کھڑے ہوکربسوں اورکوچزکاانتظارکرتے ہیں۔علاوہ ازیں کئی مسافربسوں اورکوچزکے انتظارمیں ہوٹلوں اوردکانوں پربیٹھنے پرمجبورہیں ۔باپردہ خواتین جنہیں مین روڈکے کنارے دھوپ میں یاہوٹلوں کے سامنے کھڑے ہونے پرمجبورہیں۔عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ میاں ظہوراحمد،غلام رسول خان،شفاء اللہ حجام،محمدسلیم،مطیع اللہ ،حمیداللہ،حافظ عاقل خان ودیگرنے ممبرقومی اسمبلی حاجی عبیداللہ خان شادی خیل،ڈی سی اومیانوالی سے ویگن سٹاپ پائی خیل ریلوے اسٹیشن کے مقام پرمسافرخانہ کاقیام عمل میں لائے جانے کامطالبہ کیاہے۔

دنیا کی پہلی با حجاب خاتون پائلٹ کا تعلق کہاں سے ہے

دنیا کی پہلی با حجاب خاتون پائلٹ کا تعلق کہاں سے ہے

باحجاب پائلٹ
ڈاکٹر شہناز لغاری دنیا کی پہلی باحجاب پائلٹ ہیں۔ یہ پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے اب تک اپنی پروازیں مکمل حجاب میں اڑائی ہیں۔
اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد ) ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ اس کے علاوہ یہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں ترقی کےلیے کام کر رہی ہیں اور اب تک پاکستان میں بہت سے تعلیمی ادارے اور سلائی سنٹر کھول چکی ہیں تا کہ عورتوں کو مفت تعلیم دی جا سکے۔ یہ لوگ پاکستان کا زیور ہیں۔ پوری دنیا کے ان لوگوں کو جو حجاب کو تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ سمجھتے ہیں یہ پیغام ہے کہ حجاب سر ڈھانکتا ہے دماغ نہیں۔ اور بال کھول لینے کا مطلب یہ نہیں ہوتا دماغ بھی کھل گیا ہے۔

ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ سوسائٹی فار کرسچیئن اینڈ میسج آف جیجز کرائسٹ مشن کیطرف سے تقریبات کی تیاریاں

ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ سوسائٹی فار کرسچیئن اینڈ میسج آف جیجز کرائسٹ مشن کیطرف سے تقریبات کی تیاریاں

پیر محل نئی آواز ( رانااشرف سے ) ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ سوسائٹی فار کرسچیئن اینڈ میسج آف جیجز کرائسٹ مشن کرسمس کے موقع پر رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کررہا ہے ۔
جس کے تحت کرسمس کے موقع پر کرسمس عبادات24 دسمبر  کی رات کو309گ ب میں ادا کی جائیں گی جس میں کھیکھاذیل کے تمام چکوک کی کرسچیئن کمیونٹی شرکت کرے گی ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ سوسائٹی فار کرسچیئن کرسمس کے موقع پر رنگارنگ پروگرام پیش کرے گی جس کے چیف آرگنائزرڈاکٹرکنول شہزاد ۰ہونگے جبکہ منتظم اعلٰی ڈاکٹر خرم سہیل ہونگے۔

اسلام آباد ماڈل سکول کے پرنسپل محمد ریاض 42 سال تعلیمی خدمات کے بعد اس ماہ ریٹائر ہو جائیں گے

اسلام آباد ماڈل سکول کے پرنسپل محمد ریاض 42 سال تعلیمی خدمات کے بعد اس ماہ ریٹائر ہو جائیں گے

اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد سے ) اپنے پیشے سے انتہائی مخلص اور اپنے فرائض انتہائی ایمانداری سے سرانجام دینے والے پرنسپل اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباء I-10/2محمد ریاض 42سال تعلیمی خدمات سر انجام دینے کے بعد 31دسمبر2016ء کو اپنی ملازمت کی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق محمد ریاض نے اپنی ملازمت کا آغاز 1974ء میں بطور TUGTایف جی ہائی سکول آرے بازار راولپنڈی سے شروع کیاجس کے بعد ان کی سلیکشن بطور TGTوفاقی نظامت تعلیمات میں 1982ء میں ہوئی جس کے بعد آپ نے بوکڑہ.نون اور بھارہ کہو کے تعلیمی اداروں میں خدمات سر انجا دیں .1994ء سے لے کر2011ء تک کا ایک طویل عرصہ آپ نے اسلام آباد کے ایک اہم ادارے G-9/4میں گزارااس ادارے کو بنانے اور سنوارنے میں آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.2011ء میں گریڈ19میں ترقی ملنے کے بعد آپ کو I-10/2کے سکول […]

نیشنل ہائی وے اور مو ٹر وے پولیس کا ٹرک ڈرائیوروں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

نیشنل ہائی وے اور مو ٹر وے پولیس کا ٹرک ڈرائیوروں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سکرنڈ نئی آواز  (کنور ظفر عبدالحئی ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 31 سکرنڈ نےایس پی غلام سرور بھئیو اور ڈی آئی جی کی ہدایات پر ٹرک ڈرائیورز کو سکرنڈ بائی پاس پر واقع مرحباحال میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

جس میں سے خطاب کےدوران ڈی ایس پی غلام۔مصطفی بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آجکل دھند عام ہے اور یہ ایسے ہی ہے جیسے آنکھ پر پٹی بندھی ہو تو انسان کو کچھ نظر نہیں آتا اور وہ آگے نہیں چل سکتا اسی طرح گاڑی میں بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر کرنا ہی ہے تو گاڑی میں پیلے رنگ کی فوگ لائیٹ لازمی استعمال کریں ۔
ڈی ایس پی نوشاد کا کہنا تھا کہ گاڑی کے ٹائر اگر کمزور ہوں تو لوڈ ہرگز نہ اٹھائیں جب تک ٹائر تبدیل نہ کر لیں تقریب میں 35 ٹرالرز کو روک […]

‎ملتان شہر اور گردونواح میں عید میلادالنبیﷺ جوش و خروش سے منایا گیا

‎ملتان شہر اور گردونواح میں عید میلادالنبیﷺ جوش و خروش سے منایا گیا

فیض رسول (نامہ نگار ملتان) ملتان شہر اور گردونواح میں عید میلادالنبی جوش و خروش سے منایا گیا شہر بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئی ملتان اور گردونواح میں تقریبا 70 جلوس اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیاسی،سماجی شخصیات اور کارکنان ایک ساتھ نظر آئے.اس کے علاوہ پورے شہر میں لنگر کے بہت وسیع انتظامات کئے گئے تھے.1200 پونڈ وزنی کیک ہو یا 50 من کی حلوے کی دیگ تو ملتان کا نام لازمی سامنے آتا ہے.اس کے علاوہ دودھ کی سبیل کا انتظام مختلف جگہوں پر تھا.اس کے علاوہ ملتان میں لوگوں نے بازاروں اور گھروں کو مختلف رنگوں کی لائٹوں سے خوب سجایا تھا۔
.

خیبر پختونخواہ نے وفاقی حکومت اور قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

خیبر پختونخواہ نے وفاقی حکومت اور قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

خیبر پختونخوا میں تلور کے شکار پر پابندی کے بعد صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کی درخواست کے باوجود قطری شہزادوں کو نایاب پرندے کے شکار کی اجازت نہ دی ۔
پشاور نئی آواز ( نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے کے پی کے حکومت  سے درخواست کی گئی تھی کہ کچھ عرصہ کےلیے تلور کے شکار پر پابندی ہٹائی جائے لیکن حکومت نے اس نایاب پرندے کے نسل کو بچانے کی خاطر یہ درخواست مسترد کر دی ہے۔
تر جمان وزیر اعلی ہاوس نے نئی آواز کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال صوبے میں 15 جنوری سے لے کر 15 فروری تک تلور کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے اور اس دوران شکاری باقاعدہ لائسنس لے کر شکار کرتے ہیں تاہم اس سال حکومت نے شکار پر پابندی نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ، واضح رہے کہ  آئین کی 18ویں […]

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا ایک روزہ دورہ مظفر آباد

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا ایک روزہ دورہ مظفر آباد

مظفر آباد نئی آواز (نامہ نگار ) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف  نے ایک روزہ  مظفر آباد کا دورہ کیا ۔
دورہ مظفرآباد کے دوران وزیراعظم نواز شریف جموں کشمیر کونسل کے اجلاس کے علاوہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجوزہ اجلاس کی بھی صدارت کی، وزیر اعظم پاکستان اپنے دورے کے دوران کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے متاثر ہونے والے خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیک بھی تقسیم کئے ، نواز شریف نے  آزاد کشمیرکی تعمیرو ترقی کے لیے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان بھی کیا ۔

advertise