دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے : مفتی منیب الرحمن

Facebooktwittergoogle_pluslinkedinrssyoutubeinstagramby feather

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے زور دیا ہے کہ فرقہ وارانہ اور مذہبی دہشت گردی کا اسلام کی پُر امن تعلیمات سے کوئی لینا دینا نہیں اور عسکریت پسندی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جانا چاہیے.

پاک پتن میں مذہبی رہنما مفتی شیر علی کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ مدرسے دہشت گردی کا گڑھ نہیں ہیں اور مدارس کے خلاف پروپیگنڈا ختم کیا جانا چاہیے.

مفتی منیب الرحمٰن نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ‘تمام مدارس کو بدنام کرنا مناسب نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو مدارس کی تربیت اور اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ساتھ ہی انہوں نے مسلمانوں پر تمام اقسام کی مذہبی دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے پر بھی زور دیا.

850,188 total views, 12 views today

share

Share to Google Plus
Share to MyWorld
[Total: 0    Average: 0/5]

Leave a Reply

Your email address will not be published.

advertise