پاکستان اور نیوزی لینڈ کے لئے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کا موقع

محمد عامر بھی ٹیم کا حصہ ہیں
محمد عامر بھی ٹیم کا حصہ ہیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بننے کا اچھا موقع ہے۔
دونوں ٹیمیں جمعہ سے تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں مدمقابل ہو رہی ہیں اور جو بھی ٹیم سیریز کے تینوں میچز جیت کر کلین سویپ کرے گی وہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجائے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ اس وقت عالمی رینکنگ میں ایک سو چودہ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔
سیریز کے تینوں میچز ہارنے والی ٹیم آٹھویں نمبر پر چلی جائے گی۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان میں سے کسی نے بھی اگر سیریز دو ایک سے جیتی تو اس کی پوزیشن پانچویں ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں