عمران خان کا حملے کے بعد اے آر وائی کے دفتر کا دورہ

imageاسلام آباد ( نیوز ڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

اسلام آباد میں اے آر وائی کے دفتر پر حملے کے بعد تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور دوسری سینئر قیادت نے اے آر وائی کے دفتر کا مختصر دورہ کیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اس بزدلانہ حملے کی کھل کر بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور تمام میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ چل رہی ہے جس میں میڈیا کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے حکومت کو چاہیے کہ میڈیا کو تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنی ذمہ داری سر انجام دے سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں