مئیر تو کراچی والوں کا ہی ہو گا پیشگی مبارکباد دیتا ہوں :فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار فارما ایکسپو سے خطاب

کراچی( نیوز ڈیسک ) میئر تو کراچی والوں کا ہی ہو گا، شہریوں کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار

وسیم اختر بھائی انشااللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، آزاد یو سی چیئرمینز سے بھی رابطہ کریں گے، ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاک فارما نمائش کی اختتامی تقریب اور میڈیا سے گفت گو

قائم علی شاہ نے سولوفلائٹ کی تھی جس سے دوریاں پیدا ہوئیں، مراد علی شاہ کے جذبہ خیر سگالی کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اب ان کا عمل زیادہ بولے گا، سندھ کا مینڈیٹ دیہات میں پیپلز پارٹی اور شہروں میں ایم کیو ایم کے پاس ہے لیکن ملازمتوں اور ترقیاتی فنڈز میں جائز حصہ نہیں دیا

 رینجرز کارروائیوں کے دوران آئین و قانون کی پاسداری اور انسانی حقوق کا ہر حال میں احترام ہونا چاہیے، آئینی اور ریاستی اداروں کے سربراہان ہمارے تحفظات اور شکایات کی تیسرے غیرجانبدار فریق سے تحقیقات کرائیں،

کراچی: اگر ہمارے تحفظات درست ثابت ہوں تو دور کریں یا پھر ہمیں جھوٹا ثابت کریں تحریک انصاف اگر واقعی قومی مفاد میں احتجاج کرنا چاہتی ہے تو وہ پہلے قومی اتفاق رائے پیدا کرے،ملکی ترقی میں فارما سیکٹر کا انتہائی کردار ہے، مشینری اور آلات کی تیاری پر بھی اب توجہ دینی چاہئیے، ڈاکٹر فاروق ستار کا فارما ایکسپو سے خطاب

اپنا تبصرہ بھیجیں