تحریک انصاف کے گیارہ کونسلرز اور کئی ناظم لا وارث پوچھنے والا کوئی نہیں

گزشتہ  بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جیتنے والے کونسلرز اور متعدد یونین کونسلز کے چئیرمین کو جماعت کی طرف سے مکمل طور پر بھلا دیا گیا ۔

ریاض فتیانہ گروپ میں بھی بغاوت
کمالیہ ( نئی آواز ) ریاض فتیانہ گروپ کے کونسلرز نے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ، تفصیلات کے مطابق چوہدری محمو دالحسن سابق تحصیل ناظم کمالیہ نے چند کونسلرز کے ساتھ ملک شریف کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا واضح رہے کہ چند دن ہی پہلے ریاض فتیانہ نے ملک شریف جو کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ تمام تر کونسلرز بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے لیکن ریاض فتیانہ کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد اعلی قیادت کی طرف سے کوئی کوشش نہیں کی گئی کہ ان لوگوں کو جماعت کے ساتھ وابستہ رکھ سکیں اور عام طور پر کہا جاتا ہے کہ تمام لوگ فتیانہ گروپ کے اپنے تھے اس لئے سب جانتے ہیں کہ یہ لوگ ریاض فتیانہ کا ہی ساتھ دیں گے اس سے آپ جماعت کی تنظیم سازی کا بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کس قدر کمزور اور ناقص ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں