مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں : ریاض فتیانہ سربراہ عوام لیگ

لندن ( نئی آواز ) عوام لیگ کے سربراہ ریاض فتیانہ نے تردید کی ہے کہ کمالیہ میں انکے گروپ میں مکمل اتحاد ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر نئی آواز کی طرف سے یہ خبر دی گئی تھی کہ کمالیہ میں چئیرمین کے انتخابات میں سابق تحصیل ناظم چوہدری محمود الحسن نے ملک شریف کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ ن لیگ کے امیدوار ہیں جبکہ اس کے بر عکس ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن اسکا مطلب بغاوت یا مخالفت بالکل نہیں ہے انھوں نے نئی آواز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے تمام تر حالات کو جھوٹی افواہیں قرار دیا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک شریف جو کہ ن لیگ کے امیدوار ہیں ان سے عوام لیگ کا اتحاد ہوا ہے اور انھیں دس کونسلرز کی مکمل حمایت حاصل ہے جو پہلے تحریک انصاف میں تھے لیکن اب وہ ان کے ساتھ ہیں ، ریاض فتیانہ نے مزید بتایا کہ چئیرمین کے ساتھ وائس چئیرمین انکے گروپ سے ہو گا اور اسطرح انھیں واضح بر تری حاصل ہے مزید کہنا تھا کہ انکے مخالفین عوام میں انکی مقبولیت سے گھبرائے ہوئے ہیں اور وہی لوگ اس طرح کی غلط افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں ،
ریاض فتیانہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ میں شامل ہونے کا ہر گز کوئی ارادہ نہیں رکھتے بلکہ وہ آج کل یورپ اور برطانیہ کے دورے پر ہیں اور وہ وہاں پر عوام لیگ کی تنظیم سازی کر رہے ہیں کیونکہ بیرون ملک بسنے والے محنتی پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم انکے حقوق کی آواز اقتدار کے اعوان تک بلند کریں گے،
تاہم یہ بات واضح ہے کہ کمالیہ میں انکو چئیرمین کے انتخابات میں برتری حاصل ہے لیکن ہم ( نئی آواز ) اپنی خبر پر اب بھی قائم ہیں کہ سابق تحصیل ناظم چوہدری محمو دالحسن نے ملک شریف کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آنے والے چند دن میں واضح ہو جائے گا کہ انکے ساتھ اور کتنے کونسلرز کھڑے ہوتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں