ہم حکمرانوں سمیت سیاست دانوں کی بھارت کے خلاف خاموشی کی مذمت کرتے ہیں: سردار امجد عباسی

imageلندن نئی آواز ( نامہ نگار ) ال جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اورسیز پبلسٹی بورڈ کے چیئرمین سردار امجد عباسی نے کہا کہ سانحہ درگاہ شاہ نورانی میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں ۔ موجودہ حکمران اپنے خزانے بچانے کے لیے زور لگا رہے ہیں انہیں ملک پاکستان اور اس کے عوام کی سلامتی کی فکر نہین۔ پاک فوج نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کیا ۔لیکن صوبائی اور وفاقی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے تو مسلح افواج پاکستان پیش پیش ہے۔جبکہ بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوتوں کے باوجود ہمارے حکمران بھارت کے خلاف ایک لفظ نہیں بول سکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں