پیر محل میونسپل کمیٹی کے انتخابات میں چوہدری اسدالرحمن گروپ نے کلین سویپ کر دیا

13988735_1128107630587655_866082071_nنئی آواز ( رانا اشرف ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کی سات مخصوص نشستوں کے انتخابات چوہدری اسدالرحمن ایم این اے ، چوہدری خالد سردار چیئرمین گروپ نے میدان مار لیا سات نشستوں میں چھ سیٹیں جیت کر کلین سویپ کردیا ایک نشست کے ووٹ برابر ہونے پر فیصلہ ٹاس پر ہوگا تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں چوہدری اسدالرحمن ایم این اے ، چوہدری خالد سردار چیئرمین گروپ نے مخصوص سات نشستوں میں سے لیبر سیٹ ریحا ن افضل 18میں سے 16ووٹ لے کر منتخب ہوگئے جبکہ یوتھ کونسلر کے لیے دانیا شیخ 16ووٹ ، عاشق بابر 16ووٹ خواتین نشست پر انیس تبسم 4ووٹ ، عقیلہ مشتا ق4ووٹ ، خالدہ نسرین 4ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی چوتھی نشست کے امینہ طالب اور نادیہ کریم کے 3,3ووٹ ہونے کی بناء پر ٹاس پر فیصلہ ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں