مہنگائی سروے رپورٹ

کمالیہ (ویب ایڈیٹر) مہنگائی نے جس قدر ملک میں ڈیرے ڈالے ہیں اس کی مثال تاریخ میں کہیں بھی نہیں ملتی غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں جبکہ حکمران ٹولہ صرف عوام کو جھوٹی تسلیاں ہی دے رہے ہیں اور خود محلوں میں رہ کر بادشاہوں جیسی زندگیاں گزار رہے ہیں عوام کا کوئی پُرسان حال نہیں وہ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار کمالیہ کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے ایک سروے میں ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔ جن میں صدر انجمن سبزی منٖڈی آڑھتیاں کمالیہ چوہدری محمد رفیق (بگا) جنرل سیکٹری محمد اسلم رامے مذہبی راہنماء مولانا محمد لطف اللہ لدھیانوی،تاجر صوفی محمد نذیرسیمنٹ والے،سابق نائب ناظم محمد انور نویدسنی تحریک کمالیہ کے صدر ملک محمداصغر علی چوڑے خاں، عوامی تحریک کے راہنماء سماجی ورکر چوہدری ناصر رحمانی،تاجر محمد ندیم، سردار عبد الرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ جنرل سیکٹری پریس کلب محمد حسین عابد سینئر صحافی محمد نعیم خان پاکستان اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے چند سالوں میں اقتدار میں آکر غریب عوام کا کچومر ہی نکال دیا ہے مہنگائی اس قدر بڑھی ہے کہ غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے اسکے بچے ّ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ بچوں ّ کی فاقہ کشی دیکھ کر والدین خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں مگر ان سب کا کوئی فائدہ نہیں حکومتی ٹولہ صرف جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں جبکہ کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والے سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں تو پابند سلاسل کر رہے ہیں مگر ریکوری کیوں نہیں ہو رہی جبکہ عوام کو مہنگائی کے عذاب سے چھٹکارا کا دعویٰ کرنے والے خود ہی منگائی کا طوفان برپا کیا ہوئے ہیں۔آخر غریب عوام اعتبار کرے تو کس پر، ایسے لگتا ہے کہ سب کے سب اپنا پیٹ بھرنے پر لگے ہوئے ہیں پہلے لوگ سیاست کو عبادت سمجھ کر تے تھے مگر اب سیاست کو کارو بار سمجھ کر رہے ہیں۔عوام اپنی آنکھیں کسی نیک مسیحہ کی تلاش میں لگائے بیٹھے ہیں، کون ہے جو ان کا پُرسان حال ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں