”قومی خوشحالی سروے“ ٹیم کے سپروائزر الطاف حسین خان چنڑ، جنید احمد خان چنڑکی صدر پی پی پی ٹوبہ، مظہر اقبال کاہلو سے ملاقات

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں  NSER احساس پروگرام ”قومی خوشحالی سروے“کا آغاز ہو  گیا

یہ سروے حکومت پاکستان کی طرف سے کیا جا رہاہے، ہر گھر اس سروے کا حصہ ّ بنے : سپروائزر الطاف حسین خان چنڑ، جنید احمد خان چنڑ

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) احساس پروگرام ”قومی خوشحالی سروے“ ٹیم کے سپروائزر الطاف حسین خان چنڑ، جنید احمد خان چنڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ چک نمبر 512 گ ب میں شہزاد رآرائیں کے ڈیرہ پر صدر پی پی پی ٹوبہ،مظہر اقبال کاہلو سے ملاقات کی۔ جس میں احساس پروگرام ”قومی خوشحالی سروے“کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے الطاف حسین خان چنڑاورجنید احمد خان چنڑ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے دیگر شہروں کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی احساس پروگرام ”قومی خوشحالی سروے“ کا آغاز ہوگیا ہے اورتیزی سے جاری ہے۔ جس میں سب گھرانوں کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور تحصیل کی ترقی کا دارومدار اس سروے پر انحصار کرتا ہے۔ احساس پروگرام ’’قومی خوشحالی سروے“ سے مستحق افراد کو صحت کارڈ،وطن کارڈ،خدمت کارڈ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیوہ عورتوں اور ضعیف العمر افراد کے لیے ماہانہ امداد، سکول جاتے یتیم بچوں کا وظیفہ اور بہت سی سہولتوں سے نوازہ جائے گا۔ لہٰذا اہل ِعلاقہ سے التماس ہے کہ ہر گھر اس سروے کا حصہّ بنے اور سروے کرنے والی سرکاری ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔اگر آپ سروے کے بارے میں کوئی بھی دیگر معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں توہیلپ لائن: 080026477 یا 03006567471، 03332563260 پر کال کریں۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ویب سائیٹ www.bisp.gov.pk/nser وزٹ کریں۔”قومی خوشحالی سروے“ ٹیم کے سپروائزر الطاف حسین خان چنڑاورجنید احمد خان چنڑ کے تفصیلات بتانے پر PPP ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدرمظہر اقبال کاہلو نے سروے کے کام کو سراہا اور سروے کرنے والی ٹیم کے ساتھ ذاتی طور پر اور اہل علاقہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سیاسی ورکر قمر عباس،احساس پروگرام ”قومی خوشحالی سروے“ کے ایریا کوآرڈ ینیٹر سُمیر ناصربلوچ، سپروائزر الطاف حسین خان چنڑ، جنید احمد خان چنڑ، صحافی و ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، اور اہل علاقہ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں