محرم الحرام ۔۔۔ تحریر : شگفتہ خان ۔بھلوال

محرم کا چاند نظر آچکا ہے وہ چاند جو جاتے ہوئے آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سب کچھ لے گیا تھا
گذرے ہوئے سال کا اختتام بھی قربانی سے ہوتا ہے اور نئے سال کا آغاز بھی قربانی سے ہوتا ہے۔لوگ اس پر بھی نئے سال کی مبارک دے رہے ہوتے ہیں ان سے پوچھیں جنھوں نے اپنا پورا کنبہ اسلام کو بچانے کی خاطر قربان کردیا تھا۔وہ نئے سال کی امد پر خوش ہوں گے؟؟؟؟
ہم مسلمان ہوکر بھی وہ احسان نہیں اتار سکتے جو آل محمد نے کیا ہے
اب شروع ہو جائے گا سنی، شیعہ کا جھگڑا ۔
سب چھوڑو سب باشعور ہیں ذہن رکھتے ہیں سوچ سکتے ہیں ایک بات کا جواب تو دو اپنی اولاد، اپنے والدین یا اپنے بہن بھائیوں میں سے کوئی بھی چلا جائے جس کو آپ روئے بھی ہوں کفن بھی دیا ہو اور باعزت دفنایا بھی ہو اس کا دکھ نہیں جاتا اس کی برسی پہ کوئی ہنسے؟میک اپ کرے تو کیسا لگے گا؟؟؟بہت دکھ ہوتا ہے ناں؟ بہت برالگتا ہے؟ ان کی بے حسی پہ رونا آتا ہے ناں؟
یہ تو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسے تھے جن پر پانی بھی بند کر دیا نظروں کے سامنے جان سے پیارے بھائی، بیٹے، بھتیجے اور اصحاب کو شہید ہوتے دیکھا اور جب اپنی جان راہ حق میں لٹا دی تو ان کو کفن بھی نہ ملا ۔لاشوں پہ گھوڑے دوڑا کر ان کو پامال کیا گیا ۔بہن اور بیٹی کو رونے تک نہیں دیا جو اپنوں کے بے جان و بے کفن لاشے دھوپ اور گرد سے اٹےمیدان میں تنہا چھوڑ کر خود سفر کی سختیاں اٹھانے چل پڑی تھیں جو ان پامال کئے گئے لاشوں کو دفنا بھی نہ سکیں۔
کونسا ظلم تھا جو 10 محرم کو آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پہ ڈھایا نہ گیا
یہ تو بتاؤ
مسلمان تو ہو ناں؟
آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مانتے تو ہو ناں؟ یہ تو انہی کی آل ہے وہ بیٹی جس کے آ نے پہ خود نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کھڑے ہوجاتے تھے ان کے لخت جگر تھے
اور کیسے دین کو بچانے کے لیئے سب کچھ دے دیا بھائی، بیٹے،بھانجے سب دیے ساتھ بہنوں کی چادریں بھی دے دیں
ہم مسلمان ہیں مگر حجاب بہت کم کرتے ہیں اب تو دوپٹہ سر پہ لینے کی زحمت نہیں کرتے پھر بھی کوئی سر سے دوپٹہ کھینچے اور پھر بھرے بازار سے گزارے تو شرم سے مر جائیں
ہائے بی بی سوچیں تو کلیجہ پٹھتا ہے آپ کیسے سہ گئیں 😭
مسلمان ہوکر خوشیاں کیسے منا لیتے ہو؟کیسے میک اپ کر لیتے ہو؟نئے کپڑے کیسے پہن لیتے ہو؟ کیا اس نبی کو نہیں مانتے؟ جن کو مانے بغیر دین مکمل ہی نہیں ہوتا انہی کے لاڈلے نواسے کی شہادت ہے سنی،شیعہ کا اختلاف تو بہت بعد کی بات ہے پہلے مسلمان تو بن جاو
کیا ایک مسلمان کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ کندھے اچکا کر کہے کہ محرم ہے تو کیا ہوا؟گانے سنے،فلمیں دیکھیں؟اونچے اونچے قہقہے لگائے؟خوشیاں مناے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دے؟موبائل فون پر موسیقی والے اور مزاحیہ سٹیٹس لگائے؟؟؟میک اپ کرے؟؟
کچھ نہیں کرسکتے تو خدارا احترام تو کر لیں 🙏
میوزک نہ سنیں ایک دوسرے کو مبارکباد نہ دیں خوشیاں نہ منائیں سادگی اختیار کریں۔ اونچی آواز میں نہ ہنسیں۔ان دنوں کانوں میں کوئی زیور مت پہنیں کہ جناب سکینہ کے در چھینے گئے تھے۔
سال کے 12 ماہ ہوتے ہیں باقی 11 ہیں ناں ان سب کاموں کے لیئے 1 ماہ نہ بھی کریں تو خیر پے۔سالگرہ بھول بھی تو جاتے ہیں ناں؟؟؟۔کچھ دن میک اپ نہ کریں تو کیا ہوگا؟؟؟حقیقت میں کچھ بھی نہیں ہوتا 🙏
محرم کا چاند
لمحہ بھر کو
نظر سے گزرا اور
شرم سےچھپ گیا
پھر ہر دن بڑھتا ہوا چاند
بوجھل اور غمزدہ سا لگا
اس ماہ میں کتنے ظلم دیکھے
شبِ عاشور نوحہ کناں تھا
شام غریباں کی قیامت دیکھی
جن چاند چہروں پہ نظر
ٹھہرتی نہ تھی کسی کی
ان کے جسموں کو پامال اور
چہروں کو لہو میں تر دیکھا
جن کو دیکھا نہ تھا فرشتوں نے بھی
آج ان کو کھلے سر دیکھا
وہ جو گھر سے کبھی نہ تھیں نکلیں
ان کو اس ماہ میں بے گھر دیکھا
جو پاوں چلنے کے عادی بھی نہ تھے
ان کو دشت میں دربدر دیکھا
جب چاند پورا ہوا تو لگا
اب بھی اس کی روشنی مدہم
اداس اور لہو لہو ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں