نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ ریاض فتیانہ

دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں : عمر حیات منج، رانا مبشر

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) ریاض فتیانہ سینئر مرکزی رہنماء تحریک انصاف، رائے عمرحیات خاں منج، رانا مبشر خاں ضلعی رہنماء تحریک انصاف نے نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ زخمیوں کو جلد صحت یابی اور تندرستی عطاء فرمائے آمین۔ حکومت کو چاہیے کہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے لئے ریلوے ٹریک کو اپ ڈیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین منصوبہ بندی کرئے۔ تا کہ مستقبل میں اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے اور قیمتی جانوں کا نقصان نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں