گوجرانوالہ: اگیگا میٹنگ کا انعقاد، آل پنجاب گورنمنٹ ایپلائیز گرینڈ الائنس کنونشن 19 ستمبر بروز منگل کو ہوگی

کنونشن کے حوالے سے بات چیت اور مختلف دفاتر کا وزٹ کیا گیا۔ صدارت چیئرمین اگیگا ڈویژن گوجرانوالہ میاں عبدالشکور نے کی۔

ڈویژنل کے تمام اضلاع اگیگا کے ممبران کی شرکت۔ احتجاجی ریلی مطالبات کے حق میں نکالی جائے۔

گوجرانوالہ (علی رضوی سے) اگیگا میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 ستمبر بروز منگل کو ہونے والے آل پنجاب گورنمنٹ ایپلائیز گرینڈ الائنس کنونشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور مختلف دفاتر کا وزٹ کیا گیا جسکی صدارت چیئرمین اگیگا ڈویژن گوجرانوالہ میاں عبدالشکور نے کی۔ ڈویژنل کے تمام اضلاع اگیگا کے ممبران کی میٹنگ ہوئی جس میں 19 ستمبر بروز منگل کو گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن سے بوقت 11 بجے دن احتجاجی ریلی نکالنے کی حتمی شکل دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بوقت دن 12 بجے مختلف دفاتر کا وزٹ کیا گیا جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے اگیگا کے ممبران کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں 19 ستمبر بروز منگل کو گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن سے بوقت 11 بجے دن احتجاجی ریلی نکالنے کی حتمی شکل دی گئی۔ میٹنگ میں چیئرمین ڈویژن گجرانوالہ اگیگا میاں عبدالشکور صدر پیپلا گجرانوالہ ڈویژن، چوہدری محمد ریاض، چوہدری سرفراز احمد مرکزی صدر اگیگا پاکستان، چوہدری محمد بشیر ملک افتخار احمد طاہر محمود بھٹی، محمد اقبال گوندل، محمد آصف گوندل، محمد امتیاز طاہر، مہر محمد افضل رانا ناصر مقصود حسین بابر راکٹ نوید سندھو، محمد نصر اللہ، رانا جمشید احمد، اعجاز احمد بھٹی، قیصر محمود، امتیاز طاہر حافظ محمد اشفاق رانا ارشاد احمد خالد انصاری اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ تمام تنظیموں کے عہدے داران نے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ احتجاجی ریلی مطالبات کے حق میں نکالی جائے گی اور ڈی سی آفس جا کر اختتام پذیر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں