اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا

ماه ربیع الاول مسلمانان عالم کیلئے برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے: مشترکہ بیان

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) شبیر حسین اے ون ٹیلرز والے اور رانا ابراہیم نے کہا کہ ماہ ربیع الاول مسلمانان عالم کیلئے برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے خدا تبارک و تعالیٰ عزوجل نے نبی آخر الزمان، سرور کائنات، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔ ہمیں چاہیئے کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھیں نوافل ادا کریں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشیاں منانا ہر بندہ مومن کا حق اور ایمانی فریضہ ہے۔ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے بغیر کوئی بھی بندہ کامل ایمان کی حدوں کو نہیں چھوسکتا۔ نیز بارہ ربیع الاول کے مقدس دن ملکی سلامتی استحکام دین اسلام کی سربلندی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں کیونکہ موجودہ وقت میں عالم اسلام کے خلاف مکروہ سازشیں جاری ہیں۔ چوہدری محمود الحق ڈوگر نے کہا کہ اہل اسلام کو ماہ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر مبارکباد۔ ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں رب العالمین نے محسن انسانیت، پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت مجسم بنا کر اس خاکدان عالم میں بھیجا۔ یہ مہینہ امت مسلمہ کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے میں نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، ہر سال 12 ربیع الاول کو سرور کائنات حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت پر دنیا بھر کے مسلمان جشن میلادالنبی یہ مناتے ہیں۔ محبوب احمد قادری نے صحافی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور خاتم النبین جناب رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد کے ایام میں درود شریف اعمال صالحہ خلق خدا کی دلجوئی سے رحمت خداوندی سمیٹیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے انسانیت کو جینے کے سلیقے میسر آئے۔ انسانی اخلاقی اقدار سے کوسوں دور عرب کے معاشرے میں رشد و ہدایت کے چشمے پھوٹ پڑے۔ نور رسالت کی روشنی سے شرق وغرب خلیج و فارس میں توحید و رسالت کی کرنوں نے جہان عالم روشن کر دیئے۔ سجاد مسعود چشتی نے جشن میلادالنبی پر امت مسلمہ کے نام مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ حضور نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت اور عشق ہی روح ایمان اور اور اصل ایمان ہے۔ بارگاہ رسالت سے ہی مجرموں عاصیوں خطاء کاروں کو معافی کی خیرات ملتی ہے۔ میلادالنبی پر آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں خراج عقیدت نہایت احترام اور ادب کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ حضور تاجدار کائنات کی آمد سے زمانوں اور جہانوں کو شعور و فہم نصیب ہوا۔ جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے بجھ گئے۔ کئی ہزار سالوں سے دہکتے آتش کدے حضور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد کے ساتھ ہی بجھ گئے۔ آقا کریم کی آمد کی خوشیاں مومنوں ایمان والوں کیلئے رب العالمین کا سب سے بڑا احسان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں