چیچہ وطنی (مقصود احمد سندھو سے) فزیکل ایجوکیشن فی میل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب کا منعقد کی گئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اکرام چوہدری نے کی نو منتخب کابینہ سے ڈی ای او خادم حسین موہل نے حلف لیا۔ ڈی ای او میڈم فرزانہ طلعت ڈسٹرکٹ ڈپٹی ڈی ای اوز رانا عابد، تنویر احمد غزالی لیاقت علی نوید ڈائریکٹر سپئیریر کالج مہمان اعزاز بنے حلف اٹھانے والوں میں میڈم فرحت یاسمین سرپرست اعلیٰ میڈم فرزانہ نسیم چئیرمین. میڈم شاہدہ سلیم صدرشمع رمضان نائب صدر اور سونیا صدیق جنرل سیکرٹری شامل تھیں۔ نو منتخب کابینہ نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے ادا کرنے اور تنظیم کو ظابطہ کار کے مطابق چلانے کا عہد کیا۔ سکولوں میں بچوں کے اندر کھیل کا شوق پروان چڑھانے اور صحت مند مقابلہ کا رجحان پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بچے مستقبل میں مفید شہری بن کر علاقے اور ملک ملت کا نام روشن سکیں۔ اس کے علاوہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی پروموشن کا طریقہ کار بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔