سال نو کا سورج پاکستانی قوم کیلئے معاشی سیاسی ملکی استحکام، امن و سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی نوید بن کر اُبھرے گا۔

نئے سال میں ہمیں پرانی عداوتیں، رنجشیں اور کدورتیں بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔

دعا ہے کہ نیا سال 2024، وطن عزیز میں معاشی سیاسی ملکی استحکام، امن و سلامتی اور خوشحالی لائے: ایم افضل چوہدری

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) سال نو کا سورج پاکستانی قوم کے لئے ترقی اور خوشحالی کی نوید بن کر اُبھرے گا۔ پاکستان کی ترقی کے لئے ہم سب کومل کر جدو جہد کرنا ہوگی۔ نئے سال میں ہمیں پرانی عداوتیں، رنجشیں اور کدورتیں بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔ دعا ہے کہ نیا سال 2024۔ وطن عزیز میں معاشی سیاسی ملکی استحکام، امن،سلامتی اور خوشحالی لائے۔ گزشتہ سال ہم نے کیا سیکھا، کیا کھو یا، کیا پایا۔ آج جشن منانے کی بجائے یہ خود احتسابی کا وقت آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے سال نو 2024 ء کی آمد کے موقع پرکیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے جنرل سیکر ٹری ایم عثمان سیالوی اور مہمان اعزاز پرنسپل پی ایس ٹی ڈگری کالج رانا ذوالفقار صاحب اور مہمان خصوصی رہنماء پاکستان عوامی تحریک اور اُمیدوار برائے صو بائی اسمبلی حلقہ پی پی 123 سجاد مسعود چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نیا سال ایک نئی زندگی کی راہیں متعین کرتا ہے۔ آج کے دن ہمیں اپنی خود احتسابی کے ساتھ ساتھ حالات سے سبق سیکھ کر مستقبل کی اصلاح کے عزم نو کے سا تھ آ گے بڑھنا ہوگا۔ اور اس تجوید عہد کے موقع پر ترقی، خوشحالی، استحکام، کامیابی و کامرانی کے لئے جدوجہد سعی کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ نئے سال میں خوابوں کی اچھی تعبیر کے لئے ہم دعا گو ہیں۔ اس موقع پر اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں اور دعا ہے کہ نیا سال 2024، وطن عزیز میں معاشی سیاسی ملکی استحکام، امن وسلامتی اور خوشحالی لائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں