پی سی بی کا مصباالحق اور یونس کو کرکٹ بورڈ کمیٹی میں شامل کرنے کا اعلان

image

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڑ نے کھیل کے جدید پہلوؤں کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے پہلی دفعہ دو ٹیسٹ کھلاڑیوں کو بورڑ کی کرکٹ کمیٹی میں شامل کرلیا۔

مشترکہ طور پر 656 بین الاقوامی میچوں کا تجربہ رکھنے والے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار بلے باز یونس خان پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے نئے ارکان ہوں گے۔

image

رواں سال جولائی میں پی سی بی نے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کے مفادات کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ بورڈ اور ان کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے کرکٹ کمیٹی متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین شہر یارخان نے کرکٹ کمیٹی میں یونس خان اور مصباح الحق کی شمولیت کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ “یہ بورڈ آف گورنرز کاایک بہت اہم فیصلہ ہے، دستیابی کی صورت میں یونس خان اور صرف کرکٹ کے معاملات پر اپنے مشورے دیں گے”۔

مصباح الحق نے دسمبر میں ہندوستان کے خلاف طے شدہ سیریز کے انعقاد کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا.

شہریار خان نے ایک دفعہ پھر واضح کردیا کہ سیریز کا حتمی فیصلہ حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ “ہندوستان میں کھیلنے کا کوئی جواز نہیں ہے میں ابھی تک متحدہ عرب امارات میں نہیں کھیلنے کی وجوہات کا منتظر ہوں”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں