کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ سندھو ورکر یونین رجسٹرڈ مونسپل کمیٹی کمالیہ کے چیئرمین اشرف جان سندھو کی چیف افیسر علی رضا سے ان کے دفتر میں ملاقات، اس اس موقع پر چیف افیسر علی رضا نے کہا کہ ملازمین شہر کو خوبصورت بنانے میں بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔ ہمیں ملازمین پر فخر ہے اور سینٹری ورکر ہمارا قیمتی سرمایہ ہے۔ ہم سب نے مل کر شہر کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔ ملازمین کے 20 اپریل سے پہلے تمام مسیحی ملازمین کی تنخواہوں اور بقایا دائیگی کے حوالہ سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین اشرف جان سندھو نے چیف افیسر علی رضا سے کہا کہ ایسٹر ڈے سے پہلے ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں اور ریٹائر ملازمین کے بقایا جات کی ادایگی کے حوالہ سے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی کمالیہ اور پرائیویٹ کمپنی ایف ڈبلیو ایم سی کے انتظامات اور کارکردگی کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کرنے پر ملازمین کی جانب سے تمام کمپنی کے منتظم اعلیٰ اور ایڈمنسٹریٹر محترمہ اقراء ناصر چیف افیسر علی رضا اور دیگر افیسر کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عمر نواز خان سب انجینیئر شیخ احسان ترجمان مونسپل کمیٹی کمالیہ بہادر علی بھی موجود تھے۔