پنجابی کلچر اپنے اندر لا محدود خصوصیات سمائے ہوئے ہے
یہ خوش نصیب خطہ ہزاروں سال پرانی تہذیب کا وارث ہے
کمالیہ( ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پنجابی کلچر اپنے اندر لا محدود خصوصیات سمائے ہوئے ہے۔ پنجابی ثقافت کا ایک وسیع اور جامع تصور ہے۔ پنجاب کے کلچر کا دائرہ کار تاریخ اور ثقافت بہت ضخیم ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے مجوزہ عہدیداروں کے حتمی ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق ایم افضل چوہدری (صدر) محمد ارشد چوہان(نائب صدر) محمد شفیق چشتی (سنئیر نائب صدر) محمد عثمان بشیر سیالوی(جنرل سیکریٹری) محسن سرفراز حسین (جوائنٹ سیکریٹری) محمد ارسلان انصاری (فنانس سیکریٹری) ملک ظفر اقبال (سیکریٹری اطلاعت و نشریات) سردار عبدالرحمٰن ڈوگر (لیگل ایڈوائزر) محمد نعیم خان (میڈیا ایڈوائزر) محمد صادق(مشیر مذہبی امور) وحید قادر (منیارٹی ایڈوائزر) ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب تصوف اور محبت کی سرزمین ہے یہ خوش نصیب خطہ ہزاروں سال پرانی تہذیب کا وارث ہے اور اگر تاریخی حقائق کے آئنے میں اسکا مشاہدہ کیا جائے تو پنجاب کی اہمیت کسی لحاظ سے بھی کم نہیں۔ یاد رہے کہ پنجاب کثیر الجہتی ثقافتوں کا مرکز ہے۔ اور یہ پنجاب کی انفرادیت ہے کہ محبت، امن، بھائی چارے، یگانگت اور رواداری پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں۔ اس طرح اپنی ثقافت سے جڑی رہنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں۔ پنجاب کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے۔ پنجاب کی ثقافت میں محبت، پیار، خلوص اور بھائی چارے کے خوبصورت رنگوں کی آمیزش شامل ہیں۔ پنجاب کی مٹی سے پیار، محبت، مہمان نوازی اور اخلاق کی خوشبو آتی ہے۔