پرنٹ میڈیا میں سجاد احمد سعیدی استاد کا درجہ رکھتے ہیں آپ ایک باصلاحیت اور سچائی کا علمبردار رکھنے والے صحافی ہیں شعبہء صحافت میں نٸے آنے والے نوجوان صحافیوں کے لٸے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں آپ شفیق، ملنسار اور خوش اخلاق طبعیت کے مالک ہیں ۔آپ ہمیشہ حقائق کی کھوج میں رہتے ہیں آپکے قلم کی طاقت عوام کی آواز بن چکی ہے۔ اور آپ کا اندازِ تحریر نہ صرف جامع بلکہ دل کو چھو لینے والا ہوتا ہے آپ بےخوف ہو کر سچ بولتے اور لکھتے ہیں اور ہر خبر کو دیانتداری اور تحقیق کے ساتھ پیش کرتے ہیں ایسے ہی صحافی معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں
سجاد احمد سعیدی کی محفل میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے
سجاد حمد سعیدی ایک فعال، محنتی اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت کے مالک ہیں، جنہوں نے نہ صرف صحافتی میدان میں بلکہ سماجی خدمات میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ میلسی پریس کلب (رجسٹرڈ) کے سینٸر ناٸبب صدر اور روزنامہ خبریں ملتان کے میلسی کے نماٸندہ خصوصی ہے ۔ ان کا شمار اُن افراد میں ہوتا ہے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے مسلسل کوشاں رہتے ہیں۔ آپکی شخصیت میں خوش اخلاقی، دیانت داری اور عاجزی کا حسین امتزاج ہے، جو انہیں دوسرے صحافیوں سے ممتاز کرتا ہے۔
آپ اپنی صحافتی خدمات کے ذریعے نہ صرف عوام کے مسائل اجاگر کرتے ہیں بلکہ حکومت و انتظامیہ کی توجہ بھی ان اہم امور کی جانب مبذول کراتے ہیں، جن پر فوری ایکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ۔
نوجوان نسل کے لیے ایک مشعلِ راہ ہیں، جو یہ ثابت کرتے ہیں۔کہ ان کی کاوشیں معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کے لیے ایک امید کی کرن ہیں۔ ان کی خدمات اور کردار کو سراہنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے، تاکہ ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ہو اور مزید لوگ معاشرے کی بھلائی کے لیے آگے آئیں۔آپکا شمار اعلی تعلیم یافتہ صحافیوں میں ہوتا ہیں تحصیل میلسی میں اگر صحافت کا نام آئے تو سب سے پہلے سجاد احمد سعیدی کا نام آتا ہیں جو تحصیل میلسی کی جانی پہچانی شخصیت ہیں بے خوف نڈر اور بہادر شخصیت کے بارے میں مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے افراد سے جانتے ہیں صدر موٹر سائیکل شو روم میلسی راٶ ریاض حسین ضیاء نے کہا ک سجاد سعیدی صاحب کو میں اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ جاوید عزیز جیسے نامور اور شعبہ صحافت میں چمکتے نام کے شاگرد اپنے استاد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سجاد بھائی نے صحافت میں اپنا صاف ستھرا مقام بنایا ہے اور سجاد بھائی کا شمار میلسی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ صحافیوں میں ہوتا ہے اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزتیں عطاء فرمائے ان کی یہ خاصیت ہے انہوں نے قلم کو اپنی روزی روٹی کا ذریعہ نہیں بنایا مجھے ان کا ہمسایہ ہونے کا شرف بھی حاصل ہے کسان اتحاد عوامی پارٹی رجسٹرڈ گروپ کے صدر جنوبی پنجاب ملک شہزاد اختر کھوہارا۔ضلعی صدر شبوخان بلوچ۔جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب عمران خان بلوچ نے کہا کہ سینئر نائب صدر پریس کلب میلسی سجاد احمد سعیدی نمائندہ خصوصی روز نامہ خبریں بہت اچھے انسان ہیں ایم اےپولیٹیکل سائینس ہیں مظلوموں کیلئے درد دل رکھتے ہیں اور جو خبرآپ کے نوٹس میں آجائے وہ اگلے دن خبریں اخبار کی زینت ہوتی ہے چاہے جتنا بھی کوئی جاگیر دار ہو۔آفیسر ہو آپ ان کے پریشر میں نہیں آتے۔میلسی کےمسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اور مظلوموں کا ساتھ اور ظالموں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور کبھی بھی کسی کے پریشر میں نہیں آئے۔اور آپ نے کسانوں کی آواز بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور آپ نے ہمیشہ مثبت صحافت کی اور آپ کے پاس جادوئی قلم ہے جو بھی لکھتے ہیں کمال لکھتے ہیں جس کی وجہ سے دوست احباب محبت کرتے ہیں۔ اور آپ تحصیل میلسی کے دبنگ صحافی ہیں اور آپ صحافت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور آپ کے درجنوں شاگرد ہیں جو آپ کے نقشِ قدم پر چل کر صحافت کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان کاکہناہے کہ اللۀ کےسوانہ کوئی زندگی دےسکتاہے اور نہ کوئی موت رزق بھی اللۀ کےہاتھ میں ہے
صحافی محمد رمضان بزمی نے کہا کہ سجاد احمد سعیدی ایک معروف صحافی ہیں جن کا تعلق میلسی سے ہے جو کہ روزنامہ خبریں کے نمائندہ خصوصی کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی صحافتی سرگرمیاں پرنٹ میڈیا سوشل میڈیا خاص طور پر فیس بک پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں میلسی کی اہم شخصیات میں ان کا نام نمایاں طور پر شامل ہے جو ان کے مقامی صحافتی اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔سجاد احمد سعیدی نے میلسی میں صحافت کے فروغ اور مقامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ مقامی تقریبات تعلیمی سرگرمیوں اور سماجی مسائل پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔
مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے رہنما شیخ اکبر نورانی نے کہا کہ
سجاداحمد سعیدی صحافت کی دنیا میں جانا پہچانا نام ہے۔
آپ ملنسار اوربا اثر شخصیت ہیں اور درد دل رکھنے والے صحافی نے میلسی کے مسائل آپ نے اپنے قلم سے اجاگر کیے۔
آخر میں راقم الحروف گاذر سلطان ڈاکٹر ذوالفقار احمد گاذر کی دعا ہے کہ آپکے قلم کی نوک کسی سیاستدان کے قدموں میں نہ جھکے بلکہ مظلوم اور غریب و سفید پوش طبقے آواز بن کر حکمرانوں کے ایوانوں میں گونجتی رہے اور آپ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں غریب اور سفید پوش طبقے کی آواز بن کر انکے مسائل اجاگر کرتے حق و سچ لکھتے رہے۔
ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں اللّہ پاک آپکو مزید کامیابیاں و ترقیاں عطاء فرمائیں
اللہ تعالٰی آپکو نظر بد سے محفوظ رکھے اور آپ ایسے ہی ہنستے مسکراتے رہیں آمین یارب العالمین