صحافت کے عالمی دن پر ان تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کا قلم ہمیشہ حق سچ اور مظلوموں کی آواز بنتا ہے : سرور نور

کمالیہ((ایڈیٹر نئی آواز) صحافت کے عالمی دن پر ان تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کا قلم ہمیشہ حق سچ اور مظلوموں کی آواز بنتا ہے۔ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سرور نور۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوھدری سرور نور (محرک جسد خاکی چوھدری رحمت علی) نے سینئر صحافی (ون وے روڈ تحریک کے بانی) محمد ندیم خان سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر تمام صحافی برادری کو سلام پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ صحافی برادری حق اور سچ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی گی۔ آئیے ہم آزادی صحافت کا عالمی دن کے موقع پر عہد کریں کہ ہمیشہ قلمی جہاد کریں گے۔ ایمانداری کے ساتھ پُرامن صاف ستھری صحافت کو فروغ دیں گے۔ مُلک اور قوم کی تعمیرو ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز بنیں گے۔ سچ کہنے، لکھنے، چھاپنے اور دکھانے سے گریز نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں