کمالیہ صدر کلرک بار شیخ عبدالحفیظ شاہد اور جنرل سیکرٹری شیخ سلمان علی کی زیر قیادت بھارتی آبی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ صدر کلرک بار شیخ عبدالحفیظ شاہد اور جنرل سیکرٹری شیخ سلمان علی کی زیر قیادت بھارتی آبی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ رانا عرفان شاہد انصاری یاسر کمبوہ اسد بابر اور دیگر کلرکوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر پاک فوج کی قربانیوں اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے والے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شیخ عبدالحفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے اور قوم اپنے سپاہیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ جنرل سیکرٹری شیخ سلمان علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت اور کسی بھی سٹرائک کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پوری قوم سپہ سالار کی قیادت میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں