لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور میں رشوت عروج پر۔ ٹھیکہ داری نظام پر معمور لوگوں کی چاندی۔

لاہور (تحصیل رپورٹر) لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور میں رشوت عروج پر پہنچ گئی۔ ٹھیکہ داری نظام پر معمور لوگوں کی چاندی ہونے لگی۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور رشوت خور موج میں ہیں۔ اخراجات پر کروڑوں کے بل وارڈ بوائے کے دستخط سے منظور ہوتے ہیں۔ لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں درجہ چہارم کا ملازم قائم مقام سینٹری انسپکٹر ندیم کسی با اختیار افسر سے کم نہیں۔ درجہ چہارم کے ملازم ندیم نامی شخص کو سینٹری انسپیکٹر کی موجودگی میں اختیارات دے کر ملازمین میں تشویش کے لہر پیدا کر دی ہے۔ ٹھیکے پر مامور صفائی کرنے والی کمپنی کے ملازمین بے یار و مددگار ہیں۔ گورنمنٹ کے اعلان کے باوجود 14 ہزار تنخواہ لینے پر مجبور ملازمین کے دہائیاں دیخے رہے ہیں۔ ندیم نامی وارڈ بوائے قائم مقام سینٹری انسپیکٹر کا ملازمین کو صاف الفاظ میں دھمکی نوکری کرنی ہے تو کرو نہیں تو بھاڑ میں جاؤ تنخواہ اتنی ہی ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں