یونیورسٹی آف کمالیہ میں یوم تشکر افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

کمالیہ (اڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) یونیورسٹی آف کمالیہ میں یومِ تشکر منایا گیا جس کا مقصد افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر ایک باوقار واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب اور ڈاکٹر ارشد حنیف چیئرمین کمیونٹی ایڈوائزری بورڈ نے کی۔ واک میں یونیورسٹی کی انتظامیہ ،فیکلٹی اراکین اور کمیونٹی ایڈوائزری بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

یہ تقریب سادگی مگر وقار کے ساتھ منعقد کی گئی، جس میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ خدمات اور قومی سلامتی کے لیے ان کے عزم و استقلال کو سراہا گیا۔ واک کے شرکاء نے وقار کے ساتھ اپنی موجودگی درج کراتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے اس موقع پر کہا:

“یونیورسٹی آف کمالیہ قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنے کردار کو سنجیدگی سے نبھا رہی ہے۔ افواجِ پاکستان قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمارا قابلِ قدر سرمایہ ہیں۔”

یومِ تشکر کی اس تقریب کو ایک سنجیدہ اور مثبت پیش رفت کے طور پر سراہا گیا، جو معاشرے میں قومی شعور بیدار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں