پاکستان کی فوج بہترین فوج ہے پاکستانی فوج نے یہ معرکہ جیت کر ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سماجی شخصیات خادم حسین المعروف پپو پرنس، لالہ عثمان انصاری، غلام عباس، محمد سجاد مدینہ موبائل والے نے مشترکہ بیان میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد للہ ! بھارت کا غرور ملیا میٹ ہو گیا ہے۔ یہ کامیابی اللہ کے فضل و کرم اور ہماری قوم کے اتحاد، ہماری افواج “کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ہم ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں، مگر جب دشمن جارحیت پر اتر آئے تو ہم بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پوری قوم آج اپنے محافظوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاک فضائیہ کی تباہ کن کامیابی بھی دشمن کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ افواج پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص ” کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہے۔ یہ عظیم کامیابی ہماری افواج کی قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت ، اور عزم صمیم کا منہّ بولتا ثبوت ہے۔ بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی مانند مضبوط صف جیسا اتحاد، جذبہ اور ایمان ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو مبارک پیش کرتے ہیں کہ دشمن پر بھاری ضرب لگائی۔ پاکستان کی شاندار فتح اور بھارت کو چند گھنٹوں میں ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیے جانے کے سلسلہ میں پاکستان بھر کی طرح کمالیہ میں بھی جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی شاندار فتح پر کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں اور بہت سے ممالک نے بھی اس کا اعتراف کر لیا ہے کہ پاکستان کی فوج بہترین فوج ہے پاکستانی فوج نے یہ معرکہ جیت کر ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔