عوام سے فراڈ اور لوٹ مار کرنے والا عمران عبدالقیوم پولیس کی حراست میں
فیروزوالہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق عمران ولد عبدالقیوم اور اسکے ساتھی عمران سکندر نے رانا ٹاؤن فیروزوالہ میں پراپرٹی آفس بنا رکھا تھا انہوں نے دفتر میں آئے ہر غریب جو پلاٹ کی غرض سے پیسے لاتے اور انکو دیتے عمران عبدالقیوم لوگوں کو جالی اسٹام بنا کر لوگوں سے فراڈ کرتا اور پیسے بٹورتا۔ لوگوں کو عارضی قبضہ دے کر پیسے لے لیتے تھے اور جب رجسٹری کا وقت آتا تو غائب ہو جاتے۔ آصف نامی شخص نے عمران سکندر اور عمران ولد عبدالقیوم کو مکان کرائے پر دے کر ایک پلاٹ خریدا اور آصف کو اس پلاٹ کا عارضی قبضہ دے کر دونوں نے آپس میں پلینگ کر کے مکان اور پلاٹ پر جعلی گروی نامہ تیار کرکے قبضہ کر لیا۔ جب آصف کو معلوم ہوا کہ انکے ارادے ٹھیک نہیں ہیں تو آصف نے پولیس سے رجوع کیا اور فیروزوالہ کی عدالت سے انکے جعلی اور بوگس اسٹام پر FIRکروا کر عمران عبدالقیوم کو گرفتار کروایا۔ عمران سکندر ولد محمد علی پولیس نے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عمران سکندر کی تلاش جاری ہے۔