پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹوبہ، گوجرہ، پیر محل اور کمالیہ میں کارروائیاں جاری

غیر معیاری و ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے

ملاوٹ مافیا کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمز دن رات مصروف عمل ہیں۔ محمد عاصم جاوید

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمز کی ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، پیر محل اور کمالیہ کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی۔ دودھ بردار گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مختلف ملک شاپس اور ڈیری یونٹس کی انسپکشنز بھی کی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) یاسر مشتاق کی سربراہی میں 2 لاکھ 58 ہزار 5 سو 99 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔ 983 لیٹر ملاوٹی و غیر معیاری دودھ موقع پر ہی تلف اور 7 لاکھ 5 ہزار کے بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا ہے کہ دودھ جیسی بنیادی غذا میں ملاوٹ کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ ملاوٹ مافیا کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمز دن رات مصروف عمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں