بھارتی وزیر اعظم مودی کسی کو منہّ دکھانے کے قابل نہیں رہا

پاک افواج نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو انکی آنے والی کئی نسلیں یاد رکھیں گی : خادم حسین

مؤثر اور بھر پور جواب کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی کسی کو منہّ دکھانے کے قابل نہیں رہا: محمد سجاد

ہم سب متحد ہیں کسی کو بھی ملک پر انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: مشترکہ بیان

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سماجی شخصیت خادم حسین المعروف پپو پرنس اور محمد سجاد، مدینہ موبائل والے نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستانی ایک بہادر اور خوددار قوم ہیں۔ پوری قوم نے بنینان المرصوص میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر فوج کا ساتھ دیا۔ جس طرح ہمارے جوانوں نے فضائی اور زمینی سرحدوں پر مودی کو شکست دی ویسے ہی عوام نے مودی کے جھوٹ کے بیانئے کو شکست دی۔ پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور بھر پور جواب کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی کسی کو منہّ دکھانے کے قابل نہیں رہا، بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو ان کی آنے والی کئی نسلیں یاد رکھیں گی۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلوں کی طرح حملہ کیا، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ دن کی روشنی میں ہمارے شیر جوانوں کا سامنا کرنے کی ان میں ہمت نہیں، لیکن ہمارے شاہین اور سپہ سالار ہمہ وقت جاگ رہے ہیں اور انہوں نے بھر پور جواب دے کر دشمن کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ پوری قوم اس وقت اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کے دفاع کے لیے ہر فرد تیار ہے، حتیٰ کہ ایک چھوٹا بچہّ بھی دشمن کے خلاف لڑنے کو تیار ہے۔ بھارت مسلسل پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے وہ پاکستان پر من گھڑت الزامات لگا رہا ہے اور خطے میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ ہم سب متحد ہیں، پاک فوج سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور کسی کو بھی ملک پر انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں